13 جولائی 2014ء کو تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رہنماؤں نے غزہ (فلسطین) پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت انسانی حقوق کی تنظیمات اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے نہتے لوگوں پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی پر نوٹس لیں۔ اجلاس میں غزہ پرصیہونی افواج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لیے دعا بھی بھی کی گئی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے اسرائیلی مظالم پر مسلم حکومتوں کی خاموشی کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا۔ اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری، پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر قدیر احمد خان اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے جنہوں نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور عالمی اداروں سے ان مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔