حاضرین کے لیے ناشتہ اور لنچ کا بھی انتظام ہو گا
23دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے تاریخی عوامی اجتماع کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں بھی براہ راست دکھایا جائے گا ، اس بات کا فیصلہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے 7دسمبر 2012ء کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جبکہ انتظامات کو حتمی شکل 16دسمبر 2012ء کے اجلاس میں دی گئی ، تفصیلات کے مطابق منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پروگرام دکھانے کا آغاز صبح 7بجے (بعد نماز فجر ) کیا جائے گا اس دوران صبح 8بجے حاضرین کے لیے ناشتہ جبکہ دن 3بجے کھانے کا انتظام بھی کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے پروگرام میں شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان واپسی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے 23دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان (لاہور) پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام الناس بھی شرکت کریں گے ۔پاکستان کے وقت کے مطابق پروگرام کا آغاز صبح 10بجے جب کہ یورپین وقت کے مطابق صبح 6بجے ہو گا۔