Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

نوید احمد اندلسی 6 سال سیکریٹری جنرل رہنے کے بعد نائب صدر مقرر

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم نو کے نتیجہ میں نوید احمد اندلسی 6 سال سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری پر فائز رہنے کے بعد تنظیم کے نائب صدرمقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ بلال یوسف نے گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 8 مارچ 2014 کو نئی ایگزیکٹو کے پہلے اجلاس کے موقع پر نوید احمد اندلسی نے تمام تنظیمی معاملات نئے سیکریٹری جنرل کے سپرد کیے جس کے بعد بلال یوسف نے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے تنظیم کی پہلی میٹنگ کنڈکٹ کی جس کی صدارت محمد اکرم بیگ نے کی۔

یاد رہے کہ نوید احمد اندلسی جنوری 2008 میں منہاج القرآن سپین کے سیکریٹری جنرل نامز کیے گئے اوریکم مارچ 2014ء کو تنظیم نو کے نتیجہ میں ان کو نائب صدر کی ذمہ داری دے دی گئی یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بلال یوسف 2009 میں منہاج یوتھ لیگ سپین سے وابستہ ہوئے اور گزشتہ 2سال سے وہ منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے اور سپین میں بسنے والے پاکستانی نوجوانوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام کی ترویج کے لیے احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

Photo2.jpg

Photo1.jpg

Photo3.jpg

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQI سپین