منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو کے سلسلہ میں 26 اپریل 2014ء بروز اتوار بعد نماز ظہر منہاج اسلامک سنٹر بادالونا (بارسلونا، سپین) میں MQI سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدار ت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن بادالونا کے ممبران اور وابستگان نے شرکت کی، اجلاس میں منہاج القرآن سپین کی مرکزی تنظیم کے جن عہدیداران نے شرکت کی ان میں سرپرست محمد نواز کیانی، امیر علامہ عبدالرشید شریفی، صدر مجلس شوریٰ حاجی طاہر پرویز، سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل بلال یوسف، فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری، ناظم ویلفیئر حاجی محمد نذیر اداسی، نائب صدر منہاج القرآن اوسپتالیت راجہ محمد نعیم اور سیکریٹری جنرل منہاج القرآن اوسپتالیت شبیر حسین گوہر شامل ہیں۔
اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کے نائب امام قاری عطا المصطفیٰ نے حاصل کی اور اس کے بعد محمد قدیر احمد خان نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ اگلے مرحلہ میں مرزا محمد اکرم بیگ اور بلال یوسف نے ابتدائی کلمات کہے اور اجلاس کے مقاصد اور ایجنڈا سے سب کو آگاہ کیا۔ بلال یوسف نے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تنظیمی نظم پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ مرزا محمد اکرم بیگ نے تنظیمی ذمہ داریوں کی اہمیت اور ان کو احسن طریقہ سے نبھانے پر سیر حاصل گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے اجلاس میں حاضر ممبران سے تفصیلی مشاورت کے بعد مندرجہ ذیل عہدیداران پر مشتمل نئی تنظیم کا اعلان کیا: آفتاب حسین ابرار(صدر)، قدیر احمد خان (نائب صدراول)، عدنان رضا (نائب صدر دوم)، قدیر احمد اعوان (سیکریٹری جنرل)، ارسلان اعظم کیانی (جوائنٹ سیکریٹری )، محمد شفیق (ناظم مالیات)، فرخ اقبال (نائب ناظم مالیات)، حافظ اسد اقبال قادری (ناظم میڈیا)، علی آصف (نائب ناظم میڈیا)، محمد نواز جرال (صدر پیس اینڈ انٹیگریشن کونسل) اور جہانگیر حسین (نائب صدر پیس اینڈ انٹیگریشن کونسل)۔ اس موقع پر محمد عدیل کو منہاج یوتھ لیگ بادالونا (سپین) کا صدر جبکہ حافظ اسد اقبال قادری کو سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کے انتظامات کے حوالے سے حاجی محمد ریاض کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل پائی۔ تمام ذمہ داران کی تقرری کے باقاعدہ اعلان کے بعد منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کے امام و خطیب اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے امیر علامہ عبدالرشید شریفی نے تمام عہدیداران سے تنظیمی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھانے کا حلف لیا اور دعائے خیر کی۔