بانی وسرپرست اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل سفیر امن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے موقع پر پوری دنیا میں موجود منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مراکز کی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل لوگرونیو (سپین ) کے زیر اہتمام بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد اسرار نے حاصل کی، منہاج یوتھ لیگ کے شاداب بشیر ساہی، محمد عثمان، محمد داؤد نے بارگاہ سرور کونین ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا، منہاج یوتھ لیگ لوگرونیو کے نوجوانوں نے مل کر اپنے محبوب قائد کے لیے لکھے گئے کلام "تو سلامت رہے تاقیامت رہے"پیش کیا جبکہ تقریب میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازی عمر، صحت وسلامتی اور پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے تحت جاری اسلام کے پیغام امن کے مشن کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔
تقریب میں امیر منہاج القرآن لوگرونیو علامہ صفدر مجید قادری (منہاجین)، صدر منہاج القرآن لوگرونیو میاں عبدالمنان، صدر انتظامیہ جامع مسجد منہاج القرآن لوگرونیو سکندر حیات اور حافظ غلام مجتبیٰ اُندلسی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ دیگر شرکاء میں حاجی غلام رسول، حاجی محمد اسلم، حاجی محمد بشیر، محمد افضال، شوکت حیات گل، باسط علی مہر، محمد شمریز، صدر منہاج یوتھ لیگ شاداب بشیر ساہی، جنرل سیکرٹری محمد عثمان، شان علی، محمد اسرار، کلیم اللہ، طحہ گل اور محمد داؤد موجود تھے۔
رپورٹ: غلام مجتبیٰ اندلسی