Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج القرآن یوتھ لیگ کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر 30 نومبر 2013ء بروز ہفتہ منہاج یوتھ لیگ لوگرونیو (سپین) کے زیر اہتمام شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت امیر منہاج القرآن لوگرونیو علامہ صفدر مجید قادری نے کی جبکہ صدر منہاج القرآن لوگرونیو میاں عبد المنان اور سیکرٹری نشرو اشاعت حافظ غلام مجتبیٰ اُندلسی نےپروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔

منہاج یوتھ کےنوجوانوں نے صدر شاداب بشیر ساہی کی قیادت میں خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا جس میں منہاج یوتھ لوگرونیو کی طرف سے 25ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت پر فخر کا اظہار کرتے پہلےسے زیادہ جوش و جذبے سے کام کرنے کا عہد کیا۔

MYL-8.jpg

MYL-4.jpg

MYL-1.jpg