صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا بارسلونا میں نمازِجمعہ کے اجتماع سے خطاب ۔ ہزاروں افراد کی شرکت (تصویری جھلکیاں)
1 اگست بروز جمعۃ المبارک کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین کے دورہ کے موقع پر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری بارسلونا کے اسپورٹس ہال El Raval میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری اور نائب صدر یورپین کونسل محمد نعیم چوہدری موجود ہیں ۔ |
|
| |
|
|
فُل سائز تصاویر
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| 
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام 30 مارچ بروز اتوار شام 5 بجے اسپورٹس ہال Raval میں 12 ہویں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوئی جس میں بارسلونا اور گرد و نواح سے عاشقانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں خواتین کی تعداد غیر مثالی تھی ، وسیع و عریض اسپورٹس ہال میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دوران حاضری 1000سے زیادہ تھی جن میں 250 سے زیادہ تعداد صرف خواتین کی تھی جن کے لیے الگ باپردہ انتظام کیا گیا تھا، محفل میں بارسلونا کی تمام پاکستانی سیاسی و سماجی تنظیمات کے رہنمائوں نے شرکت کی۔القائم اسلامک سنٹر بارسلونا کے وفد نے علامہ مظفر حسین نقوی کی قیادت میں اس روح پرور محفل میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔
اس نورانی محفل کے دوران مختلف پاکستانی اور مقامی اخبارات و ٹی وی چینلز سے تعلق رکھنے والے صحافی محفل کی کوریج میں مصروف رہی۔ اس محفل میں نقابت کے فرائض منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام علامہ محمد عابد نقشبندی نے سر انجام دیی، اسپورٹس ہال کے بیرونی دروازہ پر منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے جوس کی سبیل لگائی گئی جبکہ دوسری جانب منہاج لائبریری کے تحت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات پر مبنی اسٹال بھی لگایا گیا جس پر حقیقتِ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خصوصی خطاب بھی موجود تھا۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے حوالے سے سجائی جانے والی اس عظیم الشان محفل کے دوران اسپورٹس ہال Raval کو خوبصورت بینرز سے سجایا گیا ۔ 
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ ظہیر احمد نقشبندی کو دعوتِ خطاب دی گئی جنہوں نے اپنے خطاب میں قرآن کریم کی آیتِ مبارکہ ورفعنا لک ذکرک کو موضوع بناتے ہوئے آقاء دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بیان کی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر دنیا کی تمام بلندیوں سے اتنا بلند کیا کہ اس بلندی کا کوئی اندازہ ہی نہیں،انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کواپنے ذکر کے ساتھ ملا دیا اور رفعت ذکر کا ایک مقام ایسا بھی آیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کو اپنا ذکر قرار دیا لہٰذا جو آقاء دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرے گا اسے اللہ تعالیٰ کے ذکر کا ثواب ملے گا، اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ عصرِ حاضر کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہم آقاء صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق کو مضبوط کریں تاکہ ہم دنیا و دین میں کامیابی حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ اس وقت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں قرآن اور صاحبِ قرآن صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشق و محبت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہی۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا ، منہاج ویمن لیگ اور منہاج یوتھ لیگ سپین کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں اس پروگرا م کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی ۔
تقریب کے شیڈول کے مطابق بعد از خطاب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے کم سن طالب علم حافظ محمد وسیم کو سٹیج پر بلایا گیا اور عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی گئی ، منہاج القرآن بارسلونا کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے قرعہ اندازی کے نتیجہ کا اعلان کیا جس کے مطابق کوپن نمبر 466 کامیاب قرار پایا جو کہ کچھ دن قبل سگِ میراں (مقصود حسین)ولد لال خان نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان محمد علی سے حاصل کیا تھا ، یاد رہے کہ ایک دن قبل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس محفل میں ضیافت (لنگر) کی پکوائی کے انتظامات کا ایک بڑا حصہ مقصود حسین نے ہی اپنے ذمہ لیا تھا ۔ 






طے شدہ شیڈول کے مطابق محفل کا باقاعدہ آغازتلاوتِ قرآن کریم سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام علامہ محمد عابد نقشبندی نے کیا جس کے بعدبارسلونا کے ثناء خوانان صلی اللہ علیہ وسلم نے حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، ان میں محمد کامران علی (منہاج یوتھ لیگ)، محمد عتیق الرحمان(منہاج یوتھ لیگ)، محمد شفیق الرحمان(منہاج یوتھ لیگ)، حسنات مصطفی (منہاج یوتھ لیگ)، وقار حسین، عادل شفیق، حیدر علی فاروقی، رضوان علی سلطانی(منہاج یوتھ لیگ)، محمد طاہر جاوید، محمد حسنین (منہاج یوتھ لیگ)، عبد الواحد(بلبل بارسلونا)، الحاج قاری عبد الرحمان، محمد جلیل، امیر حمزہ (منہاج چلڈرن لیگ)، حافظ طلحہ شہزاد (منہاج چلڈرن لیگ)،حافظ اصفہان لیاقت (منہاج چلڈرن لیگ)، محمد سجاد چشتی گولڑوی ، محمد اصغر بیگ، محمد فاروق نورنگاآبادی، محمد عابد، محمد فیصل (منہاج چلڈرن لیگ) اور محمد اخترشامل ہیں ۔
دوران محفل علامہ محمد عابد نقشبندی نے حاضرین محفل کو آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں اکٹھے ہونے کی فضیلت بیان کی اور آقاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے وقت رونما ہونے والے معجزات کا ذکر کیا۔ 



