«منہاج القرآن بارسلونا نے گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی اسپورٹس ہال Raval کرایہ پر حاصل کیا ۔

«منہاج یوتھ لیگ سپین نے عید سے ایک روز قبل ہی رات گئے ہال کے اندر قالین اور بینرز پہنچا دیے ، جس سے عید کے روز انتظامات میں آسانی رہی ۔

«عید کے دن نماز فجر پر منہاج القرآن کی انتظامیہ مسجد منہاج القرآن میں پہنچی وہاں سے ساؤنڈ سسٹم اور دیگر ضروری سامان لے کر اسپورٹس ہال کی طرف روانہ ہو گئی ۔

«ہال کے مین گیٹ کے سامنے صبح ساڑھے سات بجے ہی لوگ نماز کے لیے پہنچ چکے تھے ۔

«سوا آٹھ بجے اسپورٹس ہال کا دروازہ کھلتے ہی ہر طرف سے لوگوں کی آمد شروع ہو گئی ، پونے نو بجے ہال فُل ہو گیا ۔

«منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ نے ہال کے باہر سیکورٹی کے انتظامات سنبھالے جبکہ ہال کے اندر نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ میں شامل افراد نے خدمات سر انجام دیں

«باہر موجود افراد نے Security اور اندر موجود افراد نے انتظامیہ کے بیج لگائے ہوئے تھے ۔

«سیکورٹی کے انتظامات احسن طریقہ سے نبھانے کے لیے لوکل پولیس Guardia Urbana اور کتالان پولیس Mossos d'Esquadra نے سیکورٹی پر موجود نواجوانوں کا مکمل ساتھ دیا ۔

«پہلی نماز کے لیے ہال فل ہو جانے کے بعد ہال کا دروازہ بند کر دیا گیا ، کسی بھی قسم کی بھگڈر یا دھکم پیل سے بچنے کے لیے لوہے کے جنگلوں کے ساتھ لوگوں کو کنٹرول کیا اور دو قطاریں بنوائیں ، ایک Rambla Ravalاور دوسری Sant Pau میں ۔رمبلا راوال والی لائن اتنی لمبی تھی کہ C / Hospital تک چلی گئی ۔

«ہال میں داخلے کے وقت نماز کے لیے آنے والے افراد کو اپنے جوتے ڈالنے کے لیے ایک ایک شاپر دیا گیا ، تاکہ نماز کے بعد نکلتے وقت جوتوں کی تلاش میں ٹائم نہ ضائع ہو ، یہ ڈیوٹی منہاج چلڈرن لیگ کے نونہالوں اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے سر انجام دی ۔

«ہال کے اندر اردو اور کتلان میں عید مبارک کے خوبصورت بینرز آویزاں تھے ، جبکہ ہال کے دروازہ پر منہاج القرآن کی جناب سے خوش آمدید کا بینر لگا ہوا تھا ۔

«پہلی نماز کی ادائیگی سے پہلے سپین کی حکمران جماعت کے سیکریٹری نشر و اشاعتJose Maria Sala، کتلان حکومت کے نمائندے Jordi Lopezاور بارسلونا کی میونسپل انتظامیہ کے نمائندے Paco Salvadorنے مسلمانوں کو ان کے تہوار پر مبارک باد پیش کی ، پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی طرف سے ویلفئیر کونصلر ایم آئی جاوید نے شرکائے نماز کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی، منہاج القرآن سپین کی طرف سے محمد اقبال چوہدری اور حسین احمد بخاری نے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔

«منہاج القرآن بارسلونا کے سیکریٹری محمد اقبال نے حاضرین کو بتایا کہ آئندہ جمعۃ المبارک منہاج القرآن بارسلونا کی دونوں مساجد میں ہو گا ۔

«اس دوران منہاج یوتھ لیگ سپین نے حاضرین سے چندہ کی اپیل پر مسجد کے لیے چندہ اکٹھا کیا ۔

«نو بجے خطیب منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی ہال میں پہنچے اور شرکاءکو نماز کا طریقہ بتانے کے بعد پہلی جماعت کروائی ، اور نماز کے بعد خصوصی دعا کروائی، جس میں اسلام کی سر بلندی اور پاکستان کی خوشخالی کے لیے بھی دعا کی گئی ۔

«نماز کے بعد سیکریٹری محمد اقبال نے سب افراد کومنہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے مبارک باد پیش کی ۔

«پہلی نماز کی ادائیگی کے وقت مختلف مقامی پاکستانی و ہسپانوی اخبارات کے نمائندے نمازِ عید کی کوریج کرتے رہی، پاکستانی صحافیوں میں جذبہ انٹرنیشنل کے شاہد احمد شاہد، میرا وطن کے شوکت اسلام چوہان، ڈیلی میزبان کے عبد الرزاق صادق اور ملک حبیب اعوان ۔منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے تصاویر بنانے کی ڈیوٹی محمد علی اور محمد نعمان نے کی جبکہ ویڈو خرم شبیر اور محمد حسیب نے بنائی ۔

«نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلنے کے لییParc de Sant Pau میں واقع ہال کے ایمرجنسی دروازے استعمال کیے گئے تاکہ دوسری نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑی۔

«منہاج القرآن کے ناظمِ نشر و اشاعت نوید اصغر وقفے وقفے سے ہال کے اندر اور باہر انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔

«نماز کے دوران ہال کے اندر پاکستانیوں کے علاوہ ہسپانوی نو مسلم اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی دیکھنے میں آئے ۔

«دوسری نماز کی ادائیگی کے لیے ہال کا دوازہ کھولا گیا ، تقریباً پندرہ منٹ میں ہال فل ہو گیا تو دوبارہ دروازے کو بند کر دیاگیا۔

«دوسری نماز منہاج القرآن بارسلونا کے سابق امام علامہ خان محمد چشتی نے پڑھائی، دوسری نماز میں کتالان حکومت کے سیکریٹری امیگریشن Josep Oriol نے حاضرین کو مبارک باد دی اور کہا کہ کتالان حکومت تارکینِ وطن کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

«دوسری نمازمکمل ہونے کے بعد ہال کا دروازہ تیسری نماز کے لیے کھول دیا گیا ، تیسری نماز حافظ عبد الوحید نے پڑھائی۔

«انتظامیہ میں شامل افراد نے تیسری نماز میں نماز پڑھی۔انتظامیہ نے نماز ادا کرنے کے بعد ہال کے داخلی اور خارجی دروازوں پر موجود شاپر اکٹھے کیے ۔

«یہ بارسلونا میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع تھا ،اس میں 5000 (پانچ ہزار)سے زیادہ افراد نے شرکت کی ۔

منہاج یوتھ لیگ سپین کے 15 سالہ حافظِ قرآن حافظ محمد اسد نے دعوتِ اسلامی بارسلونا کے مرکز پر 25ویں تراویح کے موقع پرقرآن کریم مکمل کر لیا ۔ حافظ محمد اسد نے چھوٹی عمر میں ہی پاکستان سے قرآن کریم مکمل کیا اور پھر بارسلونا میں آنے کے بعد جامع مسجد منہاج القرآن میں حافظ عبد الرزاق نقشبندی کے پاس دہرائی کی ۔
دعوتِ اسلامی میں ختمِ قرآن کے سلسلے میں منعقد ہونے والی محفل میں منہاج القرآن بارسلونا کی مرکزی تنظیم اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانو ں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حافظ محمد اسد کی حوصلہ افزائی کی ۔ منہاج القرآن بارسلونا کے تمام شرکاءنے حافظ محمد اسد اور ان کے والدِ محترم کو ان کے بیٹے کی اس عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کی ۔

ختم قرآن کی اس محفل میں منہاج القرآن بارسلونا کے خطیب علامہ عبد الرشید شریفی نے اپنے بیان میں درود و سلام کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس عظیم وظیفہ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لینا چاہیے ، انہوں نے شرکاءمحفل کو بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گوشہ درود قائم کیا ہے جس میں 24گھنٹے آقائے دوجہاں پر درود و سلام پڑھا جاتا ہے ۔

محفل کے اختتام پر جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا کے امام حافظ عبد الرزاق نے خصوصی دعا کروائی جس کے بعد دعوتِ اسلامی بارسلونا کی طرف سے لنگر سے حاضرین کی تواضع کی گئی ۔

دعوتِ اسلامی کی مسجد میں قرآن کریم 25ویں تراویح پر ختم ہوا، یاد رہے کہ منہاج القرآن بارسلونا کی نئی مسجد میں 27 ویں کو اور منہاج القرآن بارسلونا کی پرانی مسجد میں 29ویں تراویح پر ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔



 

اتوار 27 اگست کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ انتظام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں شبِ برات کے سلسلے میں ایک عظیم الشان روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں بارسلونا بھر سے اہلِ اسلام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ۔

بارسلونا حافظ عبد الرزاق نے صحیفہ ہدایت کی آیاتِ بینات سے کیاجس کے بعد سلسلہ نعت خوانی کا آغاز ہوا جس میں بارسلونا کے نامور نعت خوانان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، اس دوران نمازِ عشاءاداءکی گئی۔ جن خوش نصیبوں نے نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کا شرف حاصل کیا ان میں سرفراز احمد، محمد آصف فریدی، محمد جلیل،شاہد حسین، حافظ جنید اسلم، حیدر علی، منہاج یوتھ لیگ کے محمد عتیق، محمد شفیق، محمد ارشد، ذیشان علی، منہاج چلڈرن لیگ کے انعام حسین، محمد عثمان اور طلحہ شہزاد شامل ہیں ۔

نماز ِ عشاءکے بعد خطیب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی کو دعوتِ خطاب دی گئی، انہوں نے اپنے خطاب میں قرآن کریم کی آیت ِ مقدسہ کو موضوع بناتے ہوئے بتایا کہ شبِ برات کی رات وہ رات ہے جس میں قرآن کریم کا نزول لوحِ محفوظ سے سدرۃ المنتہیٰ پر ہوا، شبِ برات 15شعبان کی بابرکت رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے گناہ معاف فرماتا ہے ، انہوں نے احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس رات اللہ تعالیٰ اتنی تعداد میں اپنے بندوں کے گناہ معاف فرماتا ہے جتنی تعداد عرب کے قبیلہ بنو کلب کی بکر یوں کے جسموں پر بالوں کی ہے ۔

انہوں نے اولیائے کرام کے واقعات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں آج کی رات اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کے ذریعے توبہ طلب کرنی چاہیی، انہوں نے بتایا کہ اس رات اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں سے معافی بھی طلب کرنی چاہیے ۔

خطاب کے بعد اجتماعی طور پر نمازِ تسبیح ادا کی گئی، محفل کے دوران مسجد میںلوگوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ بہت سے ساتھیوں کو مسجد سے باہر کھڑے ہو کر نمازِ تسبیح کی دوسری جماعت کا انتظار کرنا پڑا، محفل میں نوجوانوں اور بچوں کی تعداد دیدنی تھی ۔نمازِ تسبیح کے بعد علامہ عبد الرشید شریفی نے رقت آمیز دعا کروائی ۔ مسجد میں جگہ کی کمی کے باعث بہت سے ساتھی ان ایمان افروز ساعتوں سے محروم رہے۔

محفل کے اختتام سے قبل جو احباب 15 شعبان کا روزہ رکھنا چاہتے تھے ان کے لیے سحری کا معقول انتظام کیا گیا ۔محفل کے انتظامات منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین(بارسلونا)کی نظامتِ اجتماعات نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کی معاونت سے کیے ۔

فُل سائز تصاویر

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، بارسلونا کے زیرِ انتظام شبِ برات کے سلسلے میں‌سالانہ شب بیداری کی محفل کا انعقاد 27 اگست بروز پیر کو کیا جائے گا، محفل کا آغاز نمازِ مغرب پر ہو گا اور اختتام منگل 28 اگست کی صبح نماز فجر پر ہو گا ۔ بارسلونا اور اس کے گردو نواح میں بسنے والے سب اہل اسلام کو اس محفل میں شرکت کی دعوت عام ہے، جو حضرات روزہ رکھنا چاہیں ان کے لیے سحری کا انتظام ہو گا ۔

اشتہار۔


More Articles ...