منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمدا ندلسی نے حاجی محمد اسلم چوہدری کو فرانس میں پاکستان عوامی تحریک کا صدر منتخب ہونے اور منہاج یورپین کونسل میں نائب صدربرائے PATمقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے، تفصیلات کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز حاجی محمد اسلم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے نئی ذمہ داریاں سونپے جانے پر مبارک باد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فرانس میں مضبوط ٹیم تشکیل دے کر وہاں رہنے والے ہر پاکستانی تک ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویژن پہنچانے کے لیے شب و روز محنت کریں گے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نومبر 2014ء میں لندن میں منعقدہ پاکستان عوامی تحریک کے ورکرزکنونشن کے دوران PATکو پاکستان سے باہر فعال کرتے ہوئے مختلف یورپی ممالک میں کوارڈینیٹرز مقرر کرنے کااعلان کیا تھا جس کے بعد باضابطہ طور پر 8یورپین ممالک میں پاکستان عوامی تحریک کے صدور کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔