منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ انتظام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں یومِ صدیق اکبر کے حوالے سے محفل کا انعقاد اتوار یکم جولائی بعد نمازِ عصر (6:30 ) پر کیا جائے گا ، اس محفل میں ماہانہ محفلِ گیارہویں شریف بھی شامل ہو گی ۔اس موقع پر منہاج القرآن بارسلونا کے خطیب علامہ عبد الرشید شریفی سیرتِ صدیق اکبر بیان کریں گے ۔

تمام اہلِ عقیدت کو اس محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے ، محفل کے آکر میں تبرک کا بھی انتظام ہو گا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےزیرِ اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد اتوار 3 جون کو جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا(سپین)میں کیا جائےگا ۔ محفل کا آغاز 6:30پر بعد نمازِ عصر ہو گا جبکہ اختتام نمازِمغرب پر ہو گا ۔

تمام اہلِ عقیدت کو اس روحانی محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے۔

ہفتہ 5 مئی کو بعد نمازِ عصر جامع مسجد منہاج القرآن میں امام السالکین، زبدۃ العارفین، پیرانِ پیر الشیخ سید عبد القادر جیلانی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے سالانہ عرس کے حوالے سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ‌انتظام ایک عظیم الشان محفل بعنوان تذکرہ غوث اعظم کا انعقاد کیا جائے گا ۔

محفل کا آغاز نمازِ عصر کے بعد ہو گا جبکہ اختتام نمازِ مغرب سے قبل ہو گا۔

اس محفل میں ‌حضرت پیر سید افضال علی شاہ گیلانی، پاکستان سے بذریعہ ٹیلیفون خصوصی دعا فرمائیں‌گے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی جانب سے جملہ عقیدت مندان کو اس محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ انتظام محفلِ عید میلاد النبی کا انعقاد یکم اپریل بروز اتوار کو شام 5 بجے راوال کے اسپورٹس ہال (Polideportivo el Raval) میں ہو گا ۔

اس عظیم الشاں روحانی محفل کے مقرر سفیرِ یورپ تحریکِ منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری ہونگے۔

گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی دورانِ محفل عمرہ کوپن کی قرعہ اندازی کی جائے گی اور جس خوش قسمت کا نام نکلا اس کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی جانب سے عمرہ ٹکٹ دی جائے گی ۔
تمام مسلمانوں کو اس روح پرور محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے ۔خواتین کے لیے باپردہ انتظام ہو گا ۔

اتوار 11 مارچ کو بعد نماز عصر (16:45)جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں ماہانہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا جائے گا۔ ماہِ صفر کی محفلِ گیارہویں شریف کو ہمیشہ کی طرح یومِ مجددین کے عنوان سے منایا جائے گا ۔
یاد رہے کہ صفر کے مہینہ میں تین بزرگانِ دین کے عرس منائے جاتے ہیں جن میں‌ حضرت علی ہجویری (داتا گنج بخش)، شیخ احمد سرہندی (مجدد الفِ ثانی) اور الشاہ احمد رضا خان شامل ہیں ۔
تمام اہلِ عقیدت کو اس عظیم الشاں روحانی محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے ۔ محفل کے اختتام پر شرکاء‌کے لیے لنگر کا انتظام ہو گا۔

More Articles ...