15 فروری بروز بدھ بعد نمازِ ظہر جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں منہاج ویمن لیگ اسپین کی جانب سےایک عظیم الشان روحانی محفل بعنوانِ شہادتِ امام حسین انعقاد پذیر ہوئی ، اس محفل میں خواتین کی کثیر تعداد نےشرکت کی ۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سےہوا جس کےبعد سلسلہ نعت خوانی کا آغاز ہوا ، اس کےبعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کےسفیرِ یورپ حضرت علامہ حافظ نذیر احمد خان کو دعوتِ خطاب دی گئی ، انہوں نےخواتین کو اس معاشرےمیں رہتےہوئےاپنےدینی مراکز سےوابستگی کو مضبوط بنانےکی تلقین کی اور فرمایا کہ مجھےیہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہےکہ ایسےماحول میں رہتے ہوئے بھی مسلمان بہنیں اور بیٹیاں اپنےمذھب پر اچھےطریقےسےقائم ہیں ،انہوں نےکہا کہ تحریکِ منہاج القرآن نےاپنےمشن میں خواتین کو کبھی پیچھےنہیں چھوڑا ،انہوں نےمحبت اہلِ بیت رسول پر گفتگو کرتےہوئےسیدۃ کائنات حضرت فاطمہ الزہرہ کی شان بیان کی اور فرمایا کہ ان کی زندگی ہمارےلیےایک مشعلِ راہ ہے،انہوں نےفرمایا کہ جس انسان کو جتنا بلند مقام حاصل ہوا ہےاسی قدر اس کی مشکلات و مسائل بھی سخت تر واقع ہوئےہیں۔ آخر میں خصوصی دعا کےبعد نمازِ عصر ادا کی گئی اوریہ محفل اختتام پذیر ہوئی ۔ اس محفل میں 60 سےزیادہ دخترانِ اسلام نےشرکت کی ۔