منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا سپین کے زیرِ اہتمام بارسلونامیں پاکستان مزید قریب Pakistan Más Cerca کے نام سے بین الثقافتی مکالمہ کا انعقاد جمعہ 15 فروری کو شام 6 بجے C / Montalegre, 7 میں واقع ثقافتی مرکز میں کیا جائے گا ۔
اس خصوصی نوعیت کے حامل بین الثقافتی پروگرام میں بارسلونا میں پاکستانی قونصلر محترم جنرل ایاز حسین سید کے علاوہ محترمہ Dolors Bramon، محترم Pere Vilanova اور محترم Antoni Segura شرکت کریں گے ، یہ تمام شخصیات بارسلونا یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات میں پروفیسرز ہیں ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے محمد اقبال چوہدری اس پروگرام میں موڈریٹر کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
اس پروگرام کے انعقاد کے مقاصد میں پاکستان کی موجودہ صورتِ حال پر ہسپانوی لوگوں کی رائے جاننا اور ان کو درست معلومات فراہم کرنا، پاکستان کے عام انتخابات ، محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل شامل ہیں ۔
ہسپانوی زبان سے واقف تمام پاکستانیوں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوتِ عام ہے اس کے علاوہ اپنے ہسپانوی دوستوں کو بھی اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جا سکتی ہے ۔