گزشتہ مہینے بارسلونا کے نوجوانوں پر مشتمل تنظیم منہاج یوتھ لیگ سپین نے اصلاحِ احوالِ امت کے سلسلے میں ماہانہ شب بیداری کا آغاز کیا جس کے تحت پہلی شب بیداری 5 اپریل کو انعقاد پذیر ہوئی جس میں اہلِ بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی ، خطیب علامہ محمد عابد نقشبندی اور سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی قابل ذکر ہیں ۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کے سیکریٹری جنرل رضوان علی سلطانی نے نظامتِ نشرو اشاعت سے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ اس سلسلے کی دوسری ماہانہ شب بیداری کا انعقاد 3 مئی بروز ہفتہ کی شب منہاج اسلامک سنٹر برسلونا (نئی مسجد) میں بعد نمازِ عشاء(رات 11 بجے) کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ شب بیداری نمازِ عشاءکے بعد شروع ہو گی جس میں تلاوتِ قرآن کریم کے بعد محفل نعت اور محفل ذکر کا انعقاد کیا جائے گا اور بعد ازاں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب "ورفعنا لک ذکرک" بھی سنا جائے گا اس کے علاوہ نمازِ تسبیح اور تقاریر بھی ہونگی ۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کے ناظم دعوت کامران اکرم نے اہلِ بارسلونا سے استدعا کی ہے وہ اس طرح کی محافل میں شرکت کر کے اپنے دلوں کو نورِ ایمان سے منور کریں ۔