منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا نے قریبی شہر بادالوناBadalona میں مسجد کے لیے جگہ خرید لی ہے یہ معلومات منہاج القرآن بارسلونا کی مجلسِ عاملہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران ناظم تعلقاتِ عامہ محمد اقبال چوہدری نے دیں، انہوں نے بتایا کہ 170مربع میٹر کی جگہ بادالونا کے اس علاقے میں خریدی گئی ہے جہاں پاکستان کیمونٹی کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔
پوری تنظیم کی جانب سے محترم محمد نواز کیانی ، محترم محمد اقبال چوہدری اور منہاج القرآن بادالونا کو اس عظیم کارنامہ پر مبارک باد پیش کی گئی ۔
یاد رہے کہ بادالونا میں پاکستانیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ ابھی تک وہاں کوئی بھی ایسی جگہ موجود نہیں جہاں اکٹھے ہو کر عبادت کی جا سکے اور نئی نسل کی تربیت کی جا سکی، منہاج القرآن بارسلونا نے گزشتہ سال رمضان المبارک میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ جلد ہی بادالونا میں مسجد کی تعمیر کی جائے گی ۔بادالونا میں اس نئے مرکز کی تعمیر کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تحت پورے ملک میں چلنے والے مراکز کی تعداد 4 ہو جائے گی ۔