منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے ماہ ربیع الاول کی آمد پر تمام اہل اسلام کو مبارک باد دی گئی ہے ، گزشتہ روز (14 فروری) کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن بارسلونا کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی ،صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری اور دیگر عہدیداران نے اپنے پیغامات میں پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو اس ماہ مقدس کی آمد پر مبارک باد پیش کی ۔
منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مسلمان اس مہینے میں حضور ﷺ کی آمد کی خوشی میں ہر گھر میں محافل کا انعقاد کریں اور مختلف تنظیمات و مساجد میں سجائی جانے والی محافل میں شرکت کر کے اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کریں ، انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں آقاء ﷺ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے خصوصی طور پر درود و سلام کے حلقہ جات کا انعقاد بھی کیا جائے اور انفرادی طور پر بھی مکین گنبد حضریٰ ﷺ پر زیادہ سے زیادہ درود و سلام پڑھا جائے ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد کانفرنس کا انعقاد ان شاء اللہ 28 فروری بروز اتوار کو کیا جائے گا،جس میں منہاج اسلامک سنٹر ناروے کے ڈائریکٹر علامہ صداقت علی قادری خطاب کریں گے ۔ جگہ اور ٹائم کی تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی ۔