تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سرپرست محمد نواز کیانی اور ترجمان محمد اقبال چوہدری سے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں منہا ج القرآن بارسلونا کی جملہ تنظیمات و کارکنان کو مرکز منہاج القرآن بارسلونا پر بسائے جانے والے شہرِ اعتکاف میں 1000 معتکفین کی سحری و افطاری کا انتظام کرنے پر خصوصی مبارک باد دی نیز انہوں نے منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین کو عید الفطر کی مبارک باد بھی دی ۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل منہاج القرآن بارسلونا نوید احمد اندلسی اور منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری بھی موجود تھے ۔
واضح رہے کہ تحریک منہاج القرآن کے تحت جامع المنہاج ، بغداد ٹاؤن ،لاہور میں حرمین شریفین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا شہرِ اعتکاف بسایا جاتا ہے اس سال دنیا بھر سے منہاج القرآن کے اعتکاف سٹی میں 50 ہزار لوگوں نے شرکت کی جن میں خواتین و نوجوان بھی شامل ہیں ، اس عظیم الشان شہرِ اعتکاف میں معتکفین کی سحری و افطاری پر آپنے والے اخراجات منہاج القرآن کی یورپ میں موجود تنظیمات اپنے رفقاءو وابستگان کے تعاون سے پورا کرتی ہیں ۔