26 دسمبر بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بادالونا کے صدر جہانگیر حسین گرمالہ حج بیت اللہ کی سعادت کے بعد جب بارسلونا ائیر پورٹ پر پہنچے تو منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین و کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو اس اسلام کے عظیم رکن حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔ اس موقع پر منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، امیر تحریک علامہ عبد الرشید شریفی، سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی، ناظم ممبرشپ علامہ حاجی نذیر اداسی ، منہاج القرآن بادالونا کے سیکریٹری جنرل عدنان حسین رضا، ناظم نشرو اشاعت محمد عمیر ڈار، حسنین رضا، محمد عثمان، ذیشان علی، حافظ جبران اعظم کیانی اور ارسلان اعظم کیانی موجود تھے ۔

سفرِ حج کے دوران جہانگیر حسین گرمالہ کے ساتھ ان کی اہلیہ کے علاوہ مسجد منہاج القرآن کے خادم محمد عابد بھی موجود تھے جن کو گزشتہ سال محفلِ نعت کے موقعہ پر قرعہ اندازی کے ذریعے حج کی ٹکٹ دی گئی تھی جو کہ بارسلونا کے معروف تاجر رانا سبطین میراں کی طرف سے سپانسر کی گئی ۔


|


|  



فُل سائز تصاویر