24 اپریل بروز ہفتہ کو بعد از نماز عصرنئی مسجد منہاج القرآن بادالونا میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا  جس میں ڈنمارک سے آنے والے علامہ شاہد ریاض منہاجین نے خصوصی خطاب فرمایا۔

محفل کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے محمد شہزاد  نے کیا، جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں محمد عثمان اورمحمد عتیق قادری  نے آقا دو جہاںﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

سلسلہ نعت خوانی کے بعد علامہ شاہد ریاض کو دعوتِ خطاب دی گئی، انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جس طرح حضور اکرمﷺ کا مقام و مرتبہ تمام مخلوقات سے بلند ہے اسی طرح حضور غوث اعظم  شیخ عبدالقادر جیلانی    ؓ کا مقام و مرتبہ اولیاءکرام میں سب سے بلند ہے۔اور ان کو یہ مرتبہ ادب مصطفیﷺ سے ملا ہے، اللہ جل مجدوہ کے نزدیک سب سے بہتر وہ ہے جس کے دل میں تقوی کی دولت ہے اور بے شک تقوی ادب محبوب مصطفیﷺ سے ملتا ہے۔آج کل کے دور میں اگر اپنے آپ کو اپنے ایمان کو بچانا ہے تو کسی ایسی جماعت کے ساتھ اپنی سنگت اختیار کرنی چاہیے جو دنیا بالخصوص آخرت میں کام آئے۔

خطاب کے بعد بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں صلاۃ وسلام پیش کیا گیا جس کے بعد شرکاءمحفل کے لئے لنگر کا انتظام کیا گیا۔

 

  

محمد عتیق قادری
صدر منہاج یوتھ لیگ سپین

فُل سائز تصاویر