اتوار 24 دسمبر کو منہاج القرآن بارسلونا کےنئےمرکز پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلسِ عاملہ، مجلسِ شوریٰ ، منہاج کرکٹ کلب ، منہاج یوتھ لیگ اور منہاج چلڈرن لیگ کا ایک مشترکہ اجلاس انعقاد پذیر ہوا ، جس میں تحریکِ منہاج القرآن بارسلونا کےعہدیداران اور کارکنان نےکثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس کا مقصد عید الاضحی کےموقع پر ہونےوالےانتظامات کو حتمی شکل دینا تھا ۔
یہ اجلاس منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےسینئر نائب صدر محترم پرویز اختر صاحب کی صدارت میں ہوا ، تلاوتِ قرآن کریم سےباقاعدہ آغاز منہاج یوتھ لیگ کےحافظ محمد اسد صاحب نےکیا اور محترم محمد قیصر صاحب نےنعتِ رسول مقبول پیش کی ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےسیکریٹری جنرل محترم محمد اقبال صاحب نےمیٹنگ کا آغاز کرتےہوئےسب ساتھیوں کو بتایا کہ یہ ایک مشترکہ میٹنگ ہےجس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی تمام تنظیمات شامل ہیں ، انہوں نےسب ساتھیوں کو خوشخبری دی کہ اس دفعہ بھی عید الاضحی کی نماز RAVAL کےاسپورٹس ہال میں ہی ہوگی اس سلسلےمیں بلدیہ (Ajuntament)سےاجازت لےلی گئی ہےاس کےعلاوہ Guardia Urbana اور Mossos d'Esquadra کےافسران سےبھی بات ہو چکی ہے، پولیس بھی اس موقع پر موجود ہو گی ۔
اس اجلاس میں عید الاضحی کےدن ہونےوالےانتظامات کو احسن طریقےسےسرانجام دینےکےلیےمختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔
منہاج یوتھ لیگ کےصدر محترم مسیب حسن شفیق صاحب نےکہا کہ منہاج یوتھ لیگ کےنوجوان اس موقع پر سیکورٹی کی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقےسےسنبھالیں گے۔
ہال صبح 8 بجےکھل جائےگا ، داخلہ Rambla Raval کی طرف سےہو گا جبکہ خارجہ Sant Pau کےپارک کی طرف سےہو گا ۔
محترم محمد اقبال صاحب نےبتایا کہ حکومت ِ کتالونیا اور بلدیہ بارسلونا کےنمائندگان بھی اس موقع پر مسلمانوں کو ان کےاس عظیم تہوار پر مبارکباد دینےکےلیےتشریف لائیں گے۔
عید الاضحی کی پہلی نماز 9 بجےعلامہ عبد الرشید شریفی،دوسری نماز9:40 پر حافظ عبد الرزاق نقشبندی اور تیسری نماز10:20 پرحافظ عبد الوحیدپڑھائیں گے، اگر ضرورت پیش آئی تو چوتھی نماز بھی کرائی جائےگی ۔
منہاج القرآن بارسلونا کےقائدین نےاس موقع پر نماز کےلیےآنےوالوں سےاپیل کی ہےکہ وہ آتےاور جاتےوقت نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں ، گلی کےدرمیان نہ کھڑےہوں اور انتظامیہ سےتعاون کریں تاکہ ہمیں مستقبل میں کسی مسئلہ کا سامنا نہ کرنا پڑےاور اس طرح ایک اچھےملک کےشہری ہونےکا ثبوت دیں۔
آخر میں منہاج یوتھ لیگ سپین کےنوجوانوں کو سینئر ممبران نےمبارکباددیتےہوئےکہا کہ یہی ہمارا مستقبل ہیں اور اس طرح کےماحول میں رہتےہوئےنوجوانوں کی اس طرح تربیت کرنا منہاج القرآن کا یورپ بھر میں طرہ امتیازہے۔