منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیرِ انتظام اتوار30 ستمبرکو شام 5 بجے ایک خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا جائے گا ۔
تحریک منہاج القرآن کیا ہے ؟ کے عنوان سے امیرِ تحریک یورپ علامہ حسن میر قادری ٹیلیفونک خطاب کریں گے جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین(بارسلونا)کے سیکریٹری جنرل محمد اقبال اس نشست کے مہمانِ خصوصی ہونگی۔
نوجوانانِ بارسلونا کی اس تربیتی نشست کا انعقاد منہاج القرآن بارسلونا کے نئے مرکز میں ہو گا جو کہ C / Erasme de Janer 11میں واقع ہے ۔