گزشتہ اتوار کو منہاج القرآن بارسلونا کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے قائدین کی طرف سے منہاج القرآن سپین بارسلونا کے ناظمِ نشر و اشاعت اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے کوارڈینیٹر نوید اصغر کو منہاج یورپین کونسل کے نائب ناظم نشرو اشاعت منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کے اس ذمہ داری پر فائز ہونے سے تحریک کا پیغام یورپ اور بالخصوص انٹرنیٹ کی دنیا میں مزید موثر طریقے سے پھیلے گا ۔
اس پر موقع علامہ عبد الرشید شریفی ، محمد نواز کیانی(ناظمِ ویلفیئر)، چوہدری پرویز اختر(نائب صدر)، حاجی مظہر حسین(نائب صدر)، محمد اقبال چوہدری(سیکریٹری جنرل)، حاجی محمد نذیر اداسی (ناظم اجتماعات)اور حاجی لیاقت علی (ناظم مالیات)موجود تھے ۔