منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اپنے 6 روزہ دعوتی و تنظیمی دورہ پر 18 دسمبر بروز منگل کو بارسلونا ائیر پورٹ پر پہنچے جہاں منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر علامہ عبد الرشید شریفی، محمد نواز کیانی ، محمد قیصر چیمہ، نوید اصغر، شاہد احمد شاہد اور محمد علی موجود تھے ۔
علامہ حسن میر قادری اپنے دورہ سپین کے دوران بارسلونا میں 20 دسمبر کو عید الاضحی کے اجتماع سے خطاب کے علاوہ بارسلونا، والینسیا اور لوگرونیو میں رفقاءکنونشن سے خطاب فرمائیں گے ۔