منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (با رسلونا) کے زیراہتمام اتوار 23دسمبر کو ایک عظیم الشان رفقاءکنونشن کا انعقادکیا گیا جس میں منہاج ا لقرآن انٹر نیشنل سپین ، بارسلونا کی مختلف تنظیمات کی تنظیمِ نو کی گئی۔ اس موقع پر امیرِتحریک منہاج القرآن یورپ علامہ حسن میر قادری نے تحریکِ منہاج القرآن کے پیغام پر روشنی ڈالی اور گزشتہ اعتکاف میں سپین کی طرف سے ٹارگٹ پورا کرنے پر پوری تنظیم کو مبارک باد دی ۔
علامہ حسن میر قادری نے منہاج القرآن بارسلونا کے رفقاءکی مشاورت سے مندرجہ ذیل تنظیم تشکیل دی۔
سرپرست ( محمد نواز کیانی )، امیرِ تحریک (علامہ عبدا لرشید شریفی)، صدر( حاجی مظہر حسین)، نائب صدور (مرزا محمد اکرم بیگ اور چوہدری محمد رمضان)، سیکرٹری جنرل (نوید اصغر)، نائب ناظمین (ڈاکٹر ذوالفقار علی اور حاجی صغیر حسن)، ناظمِ ویلفیئر (محمد نواز کیانی)، نائب ناظمِ ویلفیئر(چوہدری پرویز اختر)، ناظم مالیات (ارشد محمود)، نائب ناظمِ مالیات (حاجی لیاقت علی)، ناظمِ ممبر شپ (حاجی محمد نذیراداسی)، نائب ناظمین ممبر شپ (محمد ذوالقرنین پاشا اور طاہر محمود)، ناظم تعلقاتِ عامہ (محمد اقبال چوہدری) معاونین تعلقاتِ عامہ (نوید اصغر، محمد عتیق قادری اور شاہین ملک)، ناظم لائبریری (طیب عثمان قادری)ناظم نشرواشاعت (محمد ارشد نواز )، نائب ناظمِ نشرواشاعت (حسنات مصطفی ہاشمی)۔ اس موقع پر علامہ حسن میر قادری نے سرپرستِ منہاج القرآن سپین کو پورے سپین میں واقع منہاج القرآن کی تنظیمات سے رابطہ میں رہنے کی ذمہ داری بھی سونپی۔
رفقاء و تنظیم سے مشاورت کے بعد علامہ حسن میر قادری نے حاجی غلام حسین کو مجلس شوریٰ کا صدر مقرر کیا۔تقریب کے اختتام پر تنظیم اور مشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔