جمعہ28دسمبر کو ولینسیا کے قریبی علاقے گاندیامیں امیر تحر یک منہاج القرآن یورپ علامہ حسن میر قادری کی آمد کے موقع پر تحر یک منہاج القرآن کے وابستگان نے ایک خصوصی محفل کا اہتمام کیا، اس تقریب میں گاندیا کے علاقے میں رہنے والے تحریکی وابستگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

نماز عشاءکے بعد منعقد کی گئی اس خصوصی محفل میں علامہ حسن میر قادری نے گفتگو کر تے ہوئے وابستگان کو تلقین کی کہ وہ مشن کے پیغام کو سمجھنے کے بعد اس کو گھر گھر پہنچائیں۔ علامہ حسن میر قادری نے شرکاءسے مشاورت کے بعد منہاج القرآن انٹر نیشنل سپین گاندیا ولینسیاکے نام سے نئی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا، جس میں صدر کی ذمہ داری کے لئے محترم اعجاز اصغر کو منتخب کیا گیا، جبکہ ناظم (سیکریٹری جنرل)ماسٹر محمد مناظر، ناظم مالیات محمد ظفر، ناظم ویلفیئر۔محمد اقبال، ناظم ممبر شب عبداللہ اورناظم نشرو اشاعت کے لئے مرزا زاہدآفتاب کو منتخب کیاگیا ۔اس موقع پر منہاج القرآن ا نٹرنیشنل سپین ولینسیا گاندیاکی 35 رکنی مجلس شوریٰ کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔
نو منتخب اراکین نے علامہ حسن میر قادری کو علاقے میں تحر یک کا پیغام مزید موثر طریقے سے پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر علامہ حسن میر قادری کے ہمراہ منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمدنواز کیانی اور منہاج القرآن بادالونا کے ارسلان اعظم کیانی بھی موجود تھے۔


فُل سائز تصاویر