محرم الحرام میں شہادت کانفرنس کے انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس اتوار 13 جنوری کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہو گا ۔

مجلس شوریٰ کے تمام اراکین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اجلاس کا آغاز بعد نماز ِ مغرب 5:45 پر ہو گا اور نمازِ عشاءتک جاری رہے گا ۔ اس اجلاس کی صدارت صدر مجلسِ شوریٰ محترم حاجی غلام حسین کریں گے ۔اجلاس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد ادریس رانا کے دورہ سپین کے بارے گفت و شنید کی جائے گی اور محرم الحرام کے دوران سپین بھر میں مختلف مقامات پر محافل کے انعقاد کی تیاری کی جائے گی ۔

گزشتہ دونوں امیر تحریک منہاج القرآن یورپ علامہ حسن میر قادری کے دورہ سپین کے موقع پر تمام تنظیمات کی تنظیم نو کی گئی تھی جس کے بعد مجلس شوریٰ کا یہ پہلا اجلاس منعقد ہو رہا ہے ۔