منہاج القرآن انٹرنیشنل کےمرکزی ناظم دعوت علامہ محمد ادریس رانا جو کہ گزشتہ جنوری سےسپین میں تھےگزشتہ اتوار 24 فروری کو اپنا ایک مہینہ اور کچھ دن پر مشتمل تبلیغی و دعوتی دورہ مکمل کر کےیونان روانہ ہو گئےہیں۔ بارسلونا ائیر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کےتنظیمی احباب اور منہاج یوتھ لیگ کےنوجوانوں نےان کو الوداع کیا ۔

علامہ محمد ادریس رانا 18 جنوری کو بارسلونا سپین تشریف لائےتھےجس کےبعد انہوں نےسپین کےمختلف شہروں میں دعوتی خطابات کیےجن میں بارسلونا، تورتوسا، گاندیا، ولینسیا، بُرگوس، ثاراگوثا، لوگرونیو، میڈرڈ، لیناریس، آرگاندا، قرطبہ اور غرناطہ شامل ہیں ، اس مدت کےدوران ہرجمعۃ المبارک علامہ ادریس رانا نےمنہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں خطبہ جمعہ دیا اور جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں درسِ قرآن دیا ، اس کےعلاوہ اس عرصہ میں منہاج ویمن لیگ اور منہاج یوتھ لیگ کےساتھ مختلف تربیتی نشستوں کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں خواتین اور نوجوانوں کو اپنی تنظیمی و تحریکی تربیت کا موقع ملا ۔

یونان روانگی سےقبل جامع مسجد منہاج القرآن میں انعقاد پذیر منہاج القرآن بارسلونا کی تنظیمات کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےانہوں نےمنہاج القرآن بارسلونا کےقائدین و کارکنان کا شکریہ کیا اوربتایا کہ کچھ دن کے بعد مرکزی نظامت دعوت میں موجود ان کےساتھی صاحبزادہ علامہ ظہیر احمد نقشبندی سپین تشریف لائیں گےجس سےگزشتہ ایک ماہ میں ہونےوالا دعوتی کام جاری رہےگا ،اس موقع پر انہوں نےمنہاج یوتھ لیگ کےصدر محمد عتیق الرحمان کو خصوصی مبارک باد دیتےہوئےکہا کہ یہ خوش قسمتی کی بات ہےجو اس عمر میں منہاج القرآن جیسےعظیم مشن کےساتھ وابستہ ہیں اور اسی کی وجہ سےاللہ تبارک وتعالیٰ نےہمیں اپنےدین کی خدمت کرنےکا موقع دیا ہے ورنہ سب کو معلوم ہے کہ یورپ میں نوجوانوں کی راتیں کہاں گزرتی ہیں۔


منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سےصدر حاجی مظہر حسین اور امیر تحریک علامہ عبد الرشید شریفی نےعلامہ محمد ادریس رانا کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ ان کو یہ دورہ کبھی بھی نہیں بھولےگا اور سپین میں تحریک کا اتنا کام پہلےکبھی نہیں ہوا جتنا اس ماہ میں ہوا ہے۔