«سفیرِ امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 57ویں سالگرہ کے سلسلے میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں تقریب کا انعقاد مورخہ 17فروری بروز اتوار کو کیا گیا ،اس میں شرکت کے لیے جمعہ المبارک کے اجتماعات پر اعلانات کے علاوہ انٹرنیٹ، ٹیلیفون اور ذاتی روابط کے ذریعے لوگوں کو دعوت دی گئی ۔

«سالگرہ کی تقریب کے دن منہاج اسلامک سنٹر کے پچھلے حصے سے قالین ہٹا کر 150کرسیاں رکھی گئیں۔


«تقریب کے دوران منہاج اسلامک سنٹر کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا، پہلا حصہ نماز کے لیے ، دوسرا حصہ مردوں کے بیٹھنے کے لیے اور تیسرا حصہ خواتین کے لیی۔


«تقریب میں دیوار کے ساتھ ڈائس اور 3 کرسیاں لگائی گئیں، ڈائس پر علامہ عبد الرشید شریفی جبکہ کرسیوں پر علامہ محمد ادریس رانا ، محمد نواز کیانی اور حاجی مظہر حسین موجود تھے۔


«تقریب کے دن منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کو مختلف رنگ کی جھنڈیوں سے سجایا گیا۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ اور منہاج چلڈرن لیگ کی جانب مرکز کی دیواروں پر مبارک باد کے پیغامات آویزاں کیے گئے ۔


«تقریب میں نقابت امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے کی، تلاوت علامہ محمد عابد نقشبندی نے اور نعتِ رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت مرزا اصغر بیگ نے حاصل کی ۔


«تقریب میں منہاج القرآن بارسلونا کے علاوہ دیگر تنظیمات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی جن میں پاک کتالان ایسوسی ایشن، ادارہ ہم وطن، پاک پختون کتالان ایسوسی ایشن شامل ہیں اس کے علاوہ پاکستانی صحافی برادری نے بھی تقریب میں خصوصی دعوت پر شرکت کی جن میں جذبہ انٹرنیشنل کے شاہد احمد شاہد، میزبان انٹرنیشنل کے حافظ عبد الرزاق صادق ، ہم وطن کے ممتاز منیر ملہوترہ اور دیگر شامل تھی۔


«تلاوت و نعت کے بعد منہاج القرآن سکول کے طلبہ نے "ظلمت آفاق میں چمکے گا طاہر قادری" ترانہ پیش کیا جس کو حاضرین نے بہت پسند کیا ۔


«تقریب کے دوران پروجیکٹر پر حضور قدوۃ الاولیاءطاہر علاؤ الدین قادری(رح)، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ، منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین اور منہاج یوتھ لیگ کے اجلاس کی تصاویر چلتی رہیں۔

«علامہ محمد ادریس رانا، محمد نواز کیانی، اور حاجی مظہر حسین کے سامنے میز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نام والے رنگا رنگ کاغذات موجود تھے جو کہ منہاج سکول کے کم سن طلبہ و طالبات کی طرف سے بنائے گئے تھے۔


«تقریب میں مہمانِ خصوصی محترم علامہ محمد ادریس رانا ، مرکزی ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے علاوہ پاک کتالان ایسوسی ایشن کے صدر محترم خالد شہباز چوہان، ادارہ ہم وطن کے ڈائریکٹرمحترم جاوید مغل، منہاج القرآن بارسلونا کے محترم علامہ خان محمد چشتی اور محمد اقبال چوہدری نے تقاریر کیں جن کو بات کرنے کے لیے 5 سے 8 منٹ کا وقت دیا گیا ۔


«مہمانِ خصوصی علامہ محمد ادریس رانا نے خطاب کیا جس میں انہوں نے اپنے دورہ سپین کے دوران ہونے والے تحریکی کام پر منہاج القرآن سپین کی تمام تنظیمات کو خصوصی مبارک باد دی اور بتایا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ اس دوران 150 سے زائد افراد نے منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ لینے کا اعلان کیا ہی۔


«نقیبِ محفل علامہ عبد الرشید شریفی نے شرکاءمحفل کے ساتھ مل کرہاتھ اوپر اوپر اٹھا کر یہ تجدیدی جملہ دہرایا "ہم اپنے قائد سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ مصطفوی مشن کی منزل کے حصول کے لیے اپنی زندگی کے آخری سانس اور لہو کے آخری قطرے تک مصروف جد و جہد رہیں گی"۔

«گزشتہ سال اعتکاف کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دی جانے والی شیلڈ تنظیم کے صدر کے حوالے کی گئی، جو کہ شیخ السلام کے دستِ مبارک سے اس وقت کے صدرِ مجلسِ شوریٰ میاں برکات احمد نےوصول کی تھی، اس موقع پر پروجیکٹر پر میاں برکات احمد کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے شیلڈ وصول کرتے وقت کی تصویر چلائی گئی۔


«تقریب کے شیڈول کے مطابق نمازِ مغرب کی ادائیگی کے بعد اور تقریب کے اختتام سے قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب شامل تھا تاہم وہ کسی وجہ سے نہیں ہو سکا ان کی جگہ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے ٹیلی فونک خطاب کیا جس کا دورانیہ1گھنٹے پر مشتمل تھا ۔


«منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سرپرست محمد نواز کیانی ، صدر حاجی مظہر حسین ، سیکریٹری جنرل نوید اصغر، علامہ عبد الرشید شریفی اور علامہ محمد ادریس رانا نے کیک کاٹا ، کیک کاٹتے وقت منہاج اسلامک سنٹر ہسپانوی زبان میں سالگرہ مبارک کے الفاظ Cumpleaños Feliz سے گونج اٹھا۔


«منہاج یوتھ لیگ کی انتظامیہ نے حاضرین کو اپنی نشستوں پر ہی کیک اور مٹھائی پہنچائی تاکہ نظم و ضبط قائم رہ سکی۔



«تقریب کے دوران منہاج چلڈرن لیگ اور منہاج القرآن کے طلبہ کی جانب سے زبر دست نعرے بازی کی گئی جن میں انقلاب انقلاب مصطفوی انقلاب، ہم بیٹے کس کے طاہر کی، ہم بازو کس کے طاہر کی، دین حق کا ہے ولی طاہر القادری، مجدد رواں صدی طاہر القادری، مصطفی کی ہے کلی طاہر القادری اور جرات و بہادری طاہر القادری کے نعرے شامل تھے ۔

«نمازِ عشاءسے قبل حافظ علامہ عبد الرزاق نقشبندی نے خصوصی دعا فرمائی جس سے تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔