منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی 2 ماہ کے نجی دور پر پاکستان روانہ ہو گئے ہیں ، ائیر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے عہدیداران اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے ان کو الوداع کیا جن میں محمد نوازکیانی (سرپرست)،نوید احمد(سیکریٹری جنرل)، ڈاکٹر ذوالفقار علی(نائب ناظم)، حاجی لیاقت علی ، محمد عتیق(صدر یوتھ لیگ)، محمد شفیق، محمد علی کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ ظہیر احمد نقشبندی بھی موجود تھے جو کہ ان دنوں سپین کے دعوتی و تربیتی دورہ پر ہیں ۔
خطیب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا اپنے نجی دورہ کے دوران پاکستان میں منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات بھی کریں گے ۔
علامہ عبد الرشیدشریفی کی غیر موجودگی میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں علامہ محمد عابد نقشبندی امامت و خطابت اور بچوں کو قرآن کی ناظرہ و حفظ کی تعلیم کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
یاد رہے کہ علامہ عبد الرشید شریفی گزشتہ 2005 سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تحت جامع مسجد منہاج القرآن اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں امامت و خطابت کی ذمہ داری پر فائز ہیں اور گزشتہ جنوری 2008 میں ہونے والی تنظیم سازی میں علامہ عبد الرشید شریفی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کا امیر مقرر کیا گیا تھا ۔