18 جنوری بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میںمنہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی جبکہ صدر منہاج یورپین کونسل سید ارشد شاہ نے خصوصی شرکت کی، منہاج یورپین کونسل کے دیگر عہدیداران میں سے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال اعظم، ناظم مصالحتی کونسل اعجاز احمد وڑائچ اور سیکریٹری جنرل منہاج القرآن ناروے فیض عالم نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے حافظ محمد عابد نقشبندی نے کیا جس کے بعد محمد شفیق نے نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔ علامہ حسن میر قادری نے میٹنگ کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تمام شرکاءاجلاس کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اس منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں مصطفوی مشن اور تحریک منہاج القرآن کی بہتری اور اس کے فروغ کے لیے جمع ہیں ۔ علامہ حسن میر قادری نے یورپین کونسل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران کا تعارف کروایا،تعارفی نشست کے دوران انہوں نے منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے سربراہ اعجاز احمد وڑائچ کا خصوصی تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ ناروے اور پورے یورپ میں ویلفیئر اور انسانیت کی فلاح و بہبود وہ کے لئے کئے جانے والے کام کی وجہ سے ایک مثال بن گئے ہیں، اسی بنا پر اوسلو حکومت کی جانب سے انہوں گزشتہ سال کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی اور ناظم تعلقاتِ عامہ محمد اقبال چوہدری نے منہاج القرآن بارسلونا کی گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں بین المذھبی اور بین الثقافتی ڈائیلاگ کے لیے منہاج القرآن بارسلونا کے کام کو سراہا گیا ۔محمد اقبال چوہدری نے بتایا کہ منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے مقامی کیمونٹی کے ساتھ مل کر ہر سا ل ایک بین المذھبی اور ایک بین الثقافتی پروگرام انعقاد کیا جاتا ہے جس میں بارسلونا کے ہر مذھب اور کلچر کی نمائندگی ہوتی ہے ۔
اجلاس کے کاروائی کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن بادالونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم نو کی گئی،اس دوران علامہ حسن میر قادری اور سید ارشد شاہ نے شرکاءاجلاس کو مصطفوی مشن کے فروغ اور سربلندی کے لیے کام کرنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر علامہ حسن میر قادری نے یہ بھی کہا کہ مرکز اور یورپین کونسل میں منہاج القرآن سپین اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے مشن کے لیے کئے گئے کام کو بہت پسند کیا گیا ہے ۔