منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 19 اپریل 2009ء کو ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سیکریٹری جنرل محمد بلال اپل کے والد گرامی اور ڈنمارک میں تحریک کے بانی رہنماء محمد اشرف اپل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں محمد اشر ف اپل کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلہ کی دعا بھی کی گئی۔
محمد اشرف اپل کا شمار منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے بانی اراکین اور سینئر اراکین میں ہوتا ہے۔ آپ کی مصطفوی مشن کی ترویج و اشاعت اور دیار غیر میں اشاعت اسلام کے لیے کی جانے والی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہی شاندار خدمات کی وجہ سے ان کی تدفین روضۃ المخلصین (بالمقابل منہاج یونیورسٹی) میں کی گئی۔ آپ وہ تیسری شخصیت ہیں جنہیں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشن کی خدمت کے طفیل یہ اعزاز حاصل ہوا۔ اس سے پہلے وہاں شہید تنویر احمد قریشی اور شیخ محمد رفیع آرام فرما ہیں۔ روضۃ المخلصین بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ)، لاہور میں واقع ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے زمین کے اس حسین ٹکرے کو روضۃ المخلصین کا نام دیا ہے۔ آپ نے یہ جگہ ان خوش نصیب عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے مختص کی ہے جنہوں نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشن کے لیے اپنی زندگی قربان کی ہے۔
اشرف اپل صاحب کا سفر آخرت