محفل گیارہویں شریف میں درس قرآن اور یوتھ لیگ کی تربیتی نشست میں خطاب کیا ۔

تمام تصاویر

استقبال :30جنوری بروز ہفتہ علامہ اقبال اعظم منہاجین بذریعہ ٹرین پیرس (فرانس) سے بارسلونا( سپین) پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے ان استقبال کیا ، اس موقعہ پر صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد ، امام حافظ محمد عابد، امام حافظ عبد الرزاق اور یوتھ لیگ کے محمد عثمان موجود تھے ۔


یوتھ لیگ سے خطاب :ہفتہ کے دن بعد از نماز عصر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کے ہمراہ بارسلونا شہر کے اہم اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا ، وزٹ کے اختتام پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج یوتھ لیگ کی ہفتہ وار تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں علامہ اقبال اعظم منہاجین نے خصوصی تربیتی گفتگو کی ۔ انہوں نے نوجوانوں سے موجودہ دور میں تحریک منہاج القرآن کی اہمیت اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے روحانی مقام کے موضوعات پر خطاب کیااور آخر میں نوجوانوں کے دینی و سماجی سوالات کے سیر حاصل جوابات دیے ۔
علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے منہاج یوتھ لیگ کو آغوش کے پراجیکٹ کے بارے تفصیلی معلومات دیں اور کہا کہ اب چونکہ آغوش کا لٹریچر تمام ملکی و ذیلی تنظیمات تک پہنچ گیا ہے اور اس کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، اب ضرورت ا س بات کی ہے کہ اس لٹریچر کا مقامی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے، اس سلسلے میں انہوں نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر و سیکریٹری کو آغوش کا کتابچہ ہسپانوی زبان میں تیار کرنے کی ہدایت دی ۔

انٹرویو پاک نیوز Paknews.es: 31جنوری بروز اتوار آن لائن پاکستانی اخبار پاک نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضاء نے MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبا ل اعظم منہاجین کا انٹرویو لیا۔

ماہانہ محفل گیارہویں شریف میں درس قرآن:31جنوری بروز اتوار منہاج القرآن بارسلونا کے زیر اہتمام منعقدہ ماہانہ محفل گیارہویں شریف میں علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین کا خصوصی خطاب ہوا۔دوران خطاب انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر انتظام لاہور میں آغوش کے منصوبے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، 500یتیم بچوں کی کفالت کے اس پراجیکٹ کی تعمیر پر 30کروڑ سے زائد خرچہ آئے گا جس کے لیے تمام فنڈنگ یورپین ممالک میں رہنے والے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور دیگر مخیر حضرات سے کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے یتیم کی کفالت کے بارے احادیث نبوی ﷺ کے حوالہ جات دیے ۔

ایگزیکٹو کونسل سے میٹنگ :31جنوری بروز اتوار کو علامہ اقبال اعظم منہاجین نے منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس عاملہ سے خصوصی میٹنگ کی جس میں انہوں نے منہاج القرآن سپین کے ذمہ آغوش فنڈ کے ٹارگٹ اور اس کی تکمیل کے مراحل کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے منہاج القرآن کے تمام عہدیداران کو مکمل شدہ ٹارگٹ پر مبارک باد پیش کی۔

عشائیہ :31جنوری بروز اتوارکی رات منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس عاملہ نے علامہ اقبال اعظم کے اعزاز میں ذیشان کبابش ریسٹورنٹ بارسلونا پر عشائیہ دیا ۔