تحریک منہاج القرآن کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے دورہ بارسلونا(سپین) کے موقع پر 10جون بروز جمعرات رات 10بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن سپین (بارسلونا) کا رفقاء کنونشن منعقد ہوا جس کے دوران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں کی کفالت کے منصوبہ آغوش کی تعمیر کے سلسلے میں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منہاج القرآن سپین کے عہدیداران میں MWFکی طرف سے اعزاز ی اسناد تقسیم کی گئیں ۔
MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم منہاجین نے منہاج القرآن کے عہدیداران کی طرف سے آغوش کی تعمیر کے لیے کی جانے والی مالی کوششوں کی تفصیلات بتائیں جس کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سرپرست محمد نواز کیانی، صدر حاجی مظہر حسین ،سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی ، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق قادری، سیکریٹری جنرل یوتھ لیگ احسن جاوید خان، منہاج القرآن لوگرونیو کے صدر غضنفر حسین، سیکریٹری جنرل رفاقت علی، ظل حسن اور حاجی زاہد اختر زاہدی نے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری سے اسناد وصول کیں ۔