تحریک منہاج القرآن کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے دورہ بارسلونا(سپین) کے موقع پر 10جون بروز جمعرات رات 10بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن سپین (بارسلونا) کا رفقاء کنونشن منعقد ہوا جس کے دوران منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کے ممبران سے مشاورت کے بعد حاجی محمد ارشد کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ حاجی محمد ارشد کی بطور صدر مجلس شوریٰ کی تقرری کی باقاعدہ منظوری صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے دی جس کے بعد مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نے ورکرز کنونشن میں اس کا اعلان کیا ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نظام العمل کے حاجی محمد ارشد عرصہ 2سال کے لیے مجلس شوریٰ کے صدر ہونگے ۔ اس سے پہلے منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کے صدر حاجی غلام حسین تھے ۔