تحریک منہاج القرآن کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے دورہ بارسلونا(سپین) کے موقع پر 11جون بروز جمعہ بارسلونا، سپین کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری پر مقامی پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں سپین اور کاتالونیا کی حکمران جماعت PSCکے نمائندہ Jose Maria Salaاور حکومت پاکستان کے ادارہ برائے بین المذھبی ہم آہنگی NPCIHکے نمائندہ برائے یورپی یونین جاوید اقبال گل نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے ۔
ناشتہ کی اس تقریب کے اختتامی حصہ میں تحریک منہاج القرآن کے پیغام امن اور منہاج القرآن یورپ کی سرگرمیوں سے پوری دنیا کو آگاہ رکھنے پر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل MQI) نے منہاج میڈیا کوارڈینیشن بیورو کی طرف سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں میں اسناد حسن کارکردگی تقسیم کیں ۔ محمد اقبال چوہدری نے اس موقع پر منہاج القرآن سپین اور MCBیورپ کی طرف سے تمام صحافی بھائیوں اور اخبارات کا تحریک منہاج القرآن کے ساتھ ہمیشہ بے لوث اور غیر مشروط تعاون پر شکریہ اداء کیا ۔
بارسلونا سپین سے شائع ہونے والے ماہنامہ سہارا انٹرنیشنل کی سند چیف ایڈیٹر غفور احمد قریشی نے وصول کی *ڈیلی کشمیر ویو کی سند چیف ایڈیٹر حق نواز چوہدری نے وصول کی* ریڈیو پاکسلونا کی سند ڈائریکٹر راجا شفیق الرحمان کیانی نے وصول کی* آن لائن اخبار ڈیلی میز بان کی سند چیف ایڈیٹر حافظ عبد الرزاق صادق نے وصول کی* آن لائن اخبارپاک نیوز کی سند چیف ایڈیٹر شفقت علی رضاء نے وصول کی* سپین کے پہلے ہفت روزہ اردو اخبار ہم وطن کی سند ڈائریکٹر جاوید مغل کی غیر موجودگی کی باعث ڈپٹی ایڈیٹر ارشد نذیر ساحل نے وصول کی* بارسلونا سپین سے شائع ہونے والے ہفت روزہ دیس پردیس کی سند چیف ایڈیٹر قاری رفاقت علی نے وصول کی* انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پڑھے جانے والے آن لائن اخبار جذبہ انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر اعجاز حسین پیارا کی سند نمائندہ بارسلونا راجا مشرف نے وصول کی *آن لائن اخبار گجرات لنک کی سند نمائندہ برائے بارسلونا شوکت اسلام چوہان نے وصول کی * NNIکے خصوصی نمائندہ برائے بارسلونا،سپین ظفر اقبال حسن نے اپنی سند خود وصول کی *اور آن لائن اخبار ڈیلی دوست کی سند ڈاکٹر قمر احسان نے وصول کی۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان پریس کلب سپین کے صدر غفور احمد قریشی نے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے ساتھ خصوصی ملاقات کا انتظام کرنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا شکریہ اداء کیا ۔