منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی تنظیم نو کے لیے 7نومبر بروز اتوار مجلس شوریٰ کا اجلاس منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے کی ، اجلاس میں امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری اور سیکریٹری جنرل محمد بلال اپل نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ممبران مجلس شوریٰ کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و وابستگان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے علامہ عبد الرشید شریفی نے کیا اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت قاری عبد الرحمان نے حاصل کی ۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے ابتدائی کلمات کہے اور تربیتی گفتگو کی جس کے بعد صدر منہاج یورپین کونسل اعجازاحمد وڑائچ نے MQI Spainکی تنظیم نو کے طریق کار کا اعلان کیا جس کے مطابق اراکین مجلس شوریٰ نے پہلے مرحلے میں صدر ،سیکریٹری جنرل اور فنانس سیکریٹری کے لیے نام تجویز کیے ،جس کے نتیجے میں محمد اکرم بیگ صدر، نوید احمد اندلسی سیکریٹری جنرل اور محمد نواز قادری فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے، دوسرے مرحلے میں طویل مشاورت کے بعد سال 2011اور 2012کے لیے مندرجہ ذیل ٹیم (تنظیم)کا اعلان کیا گیا۔
مرزا محمد اکرم بیگ (صدر)، ظل حسن قادری ( نائب صدر) ، حاجی زاہد اختر زاہدی (نائب صدر) ، نوید احمد اندلسی ( سیکریٹری جنرل)، عبد الخالق (جوائنٹ سیکریٹری) ، محمد نواز قادری ( ناظم مالیات)، حاجی صغیر حسین ( نائب ناظم مالیات)، حاجی محمد سلیم ( نائب ناظم مالیات)، چوہدری پرویز اختر ( ناظم ویلفیئر)، حاجی محمد نذیر اداسی (ناظم اجتماعات)، الحاج قاری عبد الرحمان (ناظم ممبر شپ) ، حاجی مظہر حسین (نائب ناظم ممبر شپ)، محمد اقبال چوہدری (صدر پیس اینڈ انٹیگریشن )، محمد عتیق قادری ( ناظم نشرو اشاعت) ، محمد عثمان قادری (نائب ناظم نشر و اشاعت )،احسن جاوید خان ( صدر یوتھ لیگ)، خرم شبیر قادری (سیکریٹری جنرل یوتھ لیگ) ، محترمہ صفیہ شبیر (صدر ویمن لیگ)، محترمہ ظل ہماء (ناظمہ ویمن لیگ)۔ علامہ عبد الرشید شریفی بطور امیر تحریک اور حاجی ارشد محمود بطور صدر مجلس شوریٰ بدستور اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہیں گے ۔
تنظیم نو کے مرحلہ کی تکمیل کے بعد امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے نو منتخب عہدیداران سے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سر انجام دینے کا حلف لیا ، جس کے بعد منہاج یورپین کونسل کے قائدین نے نو منتخب تنظیم کے ممبران کو آئندہ سالوں کے اہداف بتائے ۔ اجلاس کے آخر میں منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے مٹھائی تقسیم کی گئی ۔