27نومبر بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا)کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ مسجد کے مستقل نمازیوں ، اہل محلہ اور منہاج ویمن لیگ سپین کی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد عابد نقشبندی نے حاصل کی جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عاطف نے بارگاہ مصطفوی ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔ منہاج القرآن سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور استقبالیہ گفتگو کی، منہاج یوتھ لیگ سپین کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر احسن جاوید خان اور بلال یوسف مصطفوی نے منہاج یوتھ لیگ کی پریزینٹریشن دی جس کو بہت پسند کیا گیا ، انہوں نے تفصیل کے ساتھ منہاج یوتھ لیگ سپین کی کارکردگی، مختلف سرگرمیاں اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے منہاج القرآن بارسلونا کے قیام سے اب تک کے اہم کارناموں اور سماجی ومعاشرتی میدانوں میں کی جانے والی کاوشوں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ۔
اس پروگرام میں نقابت کے فرائض سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے سر انجام دیے جنہوں نے پروجیکٹر سکرین کے ذریعے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) MQI Spain، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سپین MWF Spain، منہاج مصالحتی کونسل سپینMPIC Spain، منہاج یوتھ لیگ سپین MYL Spain، منہاج کرکٹ کلب سپینMCC Spain، منہاج ویمن لیگ سپین MWL Spainاور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہونے والی مختلف دینی، تعلیمی، فلاہی اور سماجی سرگرمیاں بتائیں اور ان کی تصاویر دکھائیں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے عالمی نیٹ ورک اور اس کے اغراض و مقاصد بھی تفصیل کے ساتھ بتائے ۔ اس موقع پر مہمانوں کو پروجیکٹر سکرین پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی ۔ امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداء کیا اوران کو اس عظیم تحریک میں باقاعدہ طور پر شامل ہونے کی دعوت دی ۔
کھانے کے بعد صدر منہاج القرآن سپین مرزا محمد اکرم بیگ نے تمام مہمانوں کا ایک مرتبہ پھر شکریہ اداء کیا، علامہ عبد الرشید شریفی نے دعا کروائی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سپین کی طرف سے MWFکی ڈاکیومنٹری CDتقسیم کی گئی ۔