3 فروری بروز جمعرات بعد از نماز مغرب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہ ربیع الاول کے آغاز پر خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
آقائے دوجہاں ﷺکی ولادت کے بابرکت مہینہ کے استقبال کے سلسلے میں منعقدہ اس محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد عابد نقشبندی نے تلاوت قرآن کریم کیا جس کے بعد عشاقان رسول نے آقا دوجہاںﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ان خوش نصیب حضرات میں حافظ محمد عاطف احتشام ، محمدآصف قادری، عبد الواحد چشتی اور منہاج اسلامک سنٹر کے طلباء شامل ہیں۔
بعد ازاں علامہ محمد عابد نقشبندی نے خطاب فرمایا اور ماہ ربیع الاول کی فضیلت بیان کی، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس مبارک ماہ کے دوران پر ہمیں بے حد خوشی منانی چاہیے کیونکہ یہ سنت الہیہ ہے اور تاجدار کائنات ﷺ نے خود اس کی خوشی کو منانے کا حکم فرمایا۔ انہوں نے مزید کہا اس ماہ کے دوران ہمیں انفرادی اور اجتما عی طور پر اللہ کے حبیب ﷺ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں محافل کا انعقاد کرنا چاہیے۔آخر میں تمام شرکا ئ محفل کے لیے مٹھائی کا انتظام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین(بارسلونا)