photo-minhaj-ul-quran5فروری بروز ہفتہ منہاج اسلامک سنٹربارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس حاجی ارشد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کی سعادت بالترتیب حافظ محمد عابد اور محمد عتیق قادری نے حاصل کی اس کے بعد تنظیمی و تربیتی ہدایات پر مشتمل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب دکھایا گیا ۔ 

اجلاس میں 20فروری کو ہونے والی 15ویں سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ، اس کے علاوہ اجلاس میں منہاج القرآن سپین کے زیر اہتمام ہونے والی دیگر محافل (بادالونا، اوسپیتالیت، طرطوسہ، لوگرونیو)کے بارے میں بھی گفت و شنید کی گئی ، اجلاس میں صدر MQIسپین مرزا محمد اکرم بیگ اور سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے ایگزیکٹو کی گزشتہ 3ماہ کی کاردگی رپورٹ بھی پیش کی جس کو اراکین شوریٰ نے سراہا۔ صدر مجلس شوریٰ حاجی ارشد محمود نے تمام اراکین شوریٰ اور ممبران ایگزیکٹو کو شوریٰ کے کامیاب اجلاس اور میلاد النبی ﷺ کانفرنس کے انتظامات پر مبارک باد پیش کی ۔ اجلاس کا اختتام علامہ عبد الرشید شریفی (امیر تحریک) نے خصوصی دعا سے کیا ۔

photo-minhaj-ul-quranphoto-minhaj-ul-quran

photo-minhaj-ul-quranphoto-minhaj-ul-quran

photo-minhaj-ul-quranphoto-minhaj-ul-quran

photo-minhaj-ul-quran