منہاج یورپین کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے 3اپریل بروز اتوار کو پیرس کے مقامی ہسپتال میں منہاج میڈیا کوارڈینیشن بیوروMCBیورپ کے صدر راؤ خلیل احمد کی عیادت کی ،وفد میں شبیر احمد کھوکھر(نائب صدر منہاج یورپین کونسل)، نوید احمد اندلسی(سیکریٹری جنرل MCBیورپ)، سید جمیل شاہ(سیکریٹری جنرل مصالحتی کونسل یورپ)، مرزا محمد اکرم بیگ(صدر منہاج القرآن سپین) ، ظل حسن قادری(نائب صدر منہاج القرآن سپین)، چوہدری محمد نعیم(صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس)، سید محمود شاہ(صدر منہاج القرآن فرانس)، جاوید احمد اعوان(صدر منہاج القرآن یونان)، محمد عامر نعیم (منہاج یوتھ لیگ فرانس)اور محمد عمیر (منہاج یوتھ لیگ فرانس) شامل تھے ۔
راؤ خلیل احمد (صدر میڈیا کوارڈینیشن بیورو یورپ ) کا گزشتہ مہینے 3وال بند ہو جانے کی وجہ سے دل کا آپریشن (بائی پاس) ہوا تھا جس کے بعد اب وہ ہسپتال میں ہی ایک ماہ کے لیے بیڈ ریسٹ پر ہیں ۔اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یورپی قائدین نے راؤ خلیل احمد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور صدر منہاج یورپین کونسل چوہدری اعجاز احمد وڑائچ ، سیکریٹری جنرل منہاج یورپین کونسل محمد بلال اوپل اور دیگر ممبران منہاج القرآن یورپین کونسل کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا ۔ملاقات کے دوران سید جمیل شاہ (سیکریٹری جنرل MPICیورپ ) نے بتایا کہ منہاج یورپین کونسل کے اجلاس کے اجلاس میں راؤ خلیل احمد کی بہت کمی محسوس کی گئی ہے ۔
اس موقع پر نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل MCB) نے بتایا کہ گزشتہ روز منہاج یورپین کونسل کی میٹنگ کے اختتامی سیشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنی ٹیلیفونک خطاب کے دوران راؤ خلیل احمد کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی ہے ۔ ملاقات کے اختتام پر راؤ خلیل احمد نے وفد کے اراکین کی آمد پر ان کا شکریہ اداء کیا اور علامہ سید محمود شاہ نے اجتماعی دعا کروائی۔