17اگست 2012ء بروز جمعہ شہر اعتکاف (لاہور) میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کی دنیا بھر کی تنظیمات اور شخصیات کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈز، اسناد اور تمغات سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ) نے پیس اینڈ انٹی گریشن کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین )کے لیے تمغہ خدمت کا اعلان کیا جو کہ نظامت امور خارجہ کے ڈائریکٹر راجہ جمیل اجمل نے وصول کیااور بعد ازاں سپین روانہ کر دیا جائے گا ۔ 18اگست کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بارسلونا، بادالونا اور اوسپتالیت کے عہدیداران نے محمد اقبال چوہدری کو تمغہ خدمت ملنے پر خصوصی مبارک باد پیش کی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محمد اقبال چوہدری منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے بانی ممبران میں سے ہیں ، اس وقت منہاج مصالحتی کونسل سپین (منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل سپین) کے صدر ہیں جبکہ اس سے قبل وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر اور سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں ۔ محمد اقبال چوہدری نے ہمیشہ سپین کی پاکستانی و مسلمان کیمونٹی اور مقامی انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار کیا ہے اور دن رات پاکستانی کیمونٹی کی انٹی گریشن اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں نظر آتے ہیں ۔ اس سے قبل 2010میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے دورہ سپین کے موقع پر محمد اقبال چوہدری کی خدمات کے اعتراف میں اُن کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے گولڈ میڈل کا اعلان بھی کیا تھا۔