صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین مرزا محمد اکرم بیگ اپنے نجی دورہ پاکستان کے بعد 20ستمبر بروز جمعرات بارسلونا ، سپین واپس پہنچ گئے ہیں، بارسلونا انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فیملی ممبران نے اُن کااستقبال کیا۔ منہاج القرآن بارسلونا، بادالونا اور اوسپتالیت کے عہدیداران نے اُن کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی اور اُن کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری نے مرزا محمد اکرم بیگ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تنظیمی معاملات کے متعلق معلومات بھی دیں ۔
یاد رہے کہ مرزا محمد اکرم بیگ اپنی والدہ محترمہ (مرحومہ) کی شدید علالت کے باعث اپریل 2012میں پاکستان گئے تھے ، بعد ازاں اسلام آباد کے ہسپتال میں اُن کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا ۔