20جولائی بروز جمعرات بعد نمازِ عصر منہاج القرآن بارسلونا کےمرکزمیں ایک تنظیمی اور تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کےبڑےصاحبزادےعلامہ حسن محی الدین قادری نےکی جو حال ہی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کےصدر منتخب ہوئےہیں ،وہ اس وقت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی اور یورپی قیادت کےساتھ بارسلونا سپین کےتنظیمی دورے پر تھے۔ اس تربیتی و تعارفی دورہ میں ان کےساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل کےمرکزی ناظمِ اعلیٰ رحیق احمد عباسی، منہاج القرآن یورپین کونسل کےصدر محمد افضل انصاری اور منہاج القرآن یورپین کونسل کےسیکرٹری جنرل محمد نعیم چوہدری شامل تھے۔ لوگرونیو کا تربیتی دورہ مکمل کرنےکےبعد جب تحریک کا یہ وفد بارسلونا منہاج القرآن مرکز بارسلونا میں پہنچا تو بارسلونا کی تنظیم اور منہاج یوتھ لیگ کےنوجوانوں نےان کا پُرجوش اور والہانہ استقبال کیا ۔ رفقاءکنونشن کی اس تقریب کا باقائدہ آغاز جناب حافظ عبد الرزاق نقشبندی نےصحیفہ ہدائیت کی آیاتِ بینات سےکیا ، اور ثناءخوانی کی سعادت حافظ محمدعاطف احتشام اور معروف نعت خوان محمد قدیر احمد خان نےحاصل کی، منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےناظم محمد اقبال نےتعارفی کلمات کہےجس کےفوراً بعد صاحبزادہ صاحب کو دعوتِ خطاب دی گئی ۔ انہوں نےاپنےخطاب میں کہا کہ آج ہمیں اپنی دعوت کومضبوط کرنا ہےاور دینِ اسلام کو اس کی حقیقی روح کےساتھ پیش کرنا ہے۔ انہوں نےدعوت و تنظیم کےتقاضوں کی وضاحت کےدوران داعی کےاوصاف بیان کرتےہوئےفرمایا اس میں محبت و الفت اور ایثار و قربانی ہونا لازمی چیزیں ہیں ۔ جماعت کےساتھ مل کر کام کرنےپر گفتگو کےدوران انہوں نےفرمایا کہ اکیلےرہنےکی بجائےایک جماعت کےساتھ مل جل کر کام کرنا اللہ کےنزدیک زیادہ افضل ہے۔ پروگرام کےآخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کےمرکزی ناظمِ اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نےسب حاضرین کو منہاج القرآن میں شمولیت کی دعوت دی ۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن بارسلونا کےرفقاءاور وابستگان نےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔