4 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے بارسلونا کے قریبی شہر بادالونا Badalona میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اپنا خطاب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یتیم بچوں کی کفالت کے عظیم منصوبہ آغوش کے بارے معلومات دیں اور بتایا کہ حدیث نبوی ﷺ کے مطابق یتیم بچے کی کفالت کرنے والا قیامت کے دن آقا دوجہاں ﷺ کے بالکل قریب ہو گا اتنا قریب جیسے ایک ہاتھ کی دو انگلیاں آپس میں قریب ہوتی ہیں۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کہ وہ500 یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت کے اس منصوبہ کی تعمیر و تکمیل میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں اور رمضان المبارک کا مہینہ اس مقصد کے لیے سب سے بہتر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اس مہینے میں کیے جانے والے نیک کاموں کو بدلہ 70 گناہ زیادہ عطا فرماتا ہے ۔

امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے بھی اپنے گفتگو میں آغوش منصوبہ کے پمفلٹس کی مدد سے حاضرین کو تفصیلات فراہم کیں اور تمام لوگوں سے اپیل کی کی وہ آغوش کی تکمیل کے لیے اس سال اپنی زکوٰۃ و فطرانہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیں ۔ منہاج القرآن بادالونا کی طرف سے آغوش پراجیکٹ کی ڈاکومنٹری اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

نماز جمعہ کے بعد علامہ محمد اقبال اعظم نے منہاج القرآن بارسلونا کی نظامت نشرو اشاعت سے اپنی گفتگو میں بتایا کہ آغوش کے سلسلے میں اب تک یورپ میں جتنے بھی پروگرامز منعقد کیے ہیں ان تمام میں سے بادالونا سپین کا یہ اجتماع سب سے بڑا اجتماع ہے ۔

src="



src="src="  src="/mqi/ src="/mqi/src=" src="/mqi/src=" src="/mqi/src=" src="/mqi/src=" src="/mqi/src=" src="/mqi/src=" src="/mqi/src=" src="/mqi/
فل سائز تصاویر