گزشتہ دنوں (ماہِ دسمبر میں)علامہ حسن میر قادری کے دورہ سپین کے موقع پر منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم نو کی گئی، نئے منتخب ہونے والے ذمہ داران کا اعلان منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ورکرز کنونشن میں علامہ حسن میر قادری نے کیا ۔

ورکرز کنونشن سے ایک روز قبل منہاج یوتھ لیگ کا ایک اہم اجلاس کوارڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ نوید اصغر کی زیرِ صدارت منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس میں علامہ عبد الرشید شریفی نے خصوصی طور پر شرکت کی ، اجلاس کا آغاز حسب سابق تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ کے ذمہ داران کو ان کی سالانہ کارکردگی پر مبارک باد پیش کی گئی ، کوارڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ نے اجلاس میں منہاج القرآن کے پیغام اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے قیام کے مقاصد بتائے ، انہوں نے یوتھ لیگ سپین کے قیام سے اب تک جن اہداف کو پورا کیا اس پر بھی روشنی ڈالی ۔

اس گفتگو کے بعد علامہ عبد الرشید شریفی کی زیرِ نگرانی منہاج یوتھ لیگ سپین کے ساتھیوں کی مشاورت سے سال 2008 کے لیے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں میں حسب ذیل ذمہ داریوں کا تقرر کیا گیا ۔

صدر (محمد عتیق الرحمان)،نائب صدر اول (کامران اکرم)، نائب صدر دوم (احسن جاوید)، سیکریٹری جنرل (رضوان علی سلطانی)، جوائنٹ سیکریٹری اول(محمد آصف)، نائب سیکریٹری دوم(ارباب زین العابدین)، ناظم نشرو اشاعت (مسیب حسن شفیق)، نائب ناظمین نشر و اشاعت (محمد نعمان اور محمد ارشد)، ناظمِ مالیات (محمد شفیق)، نائب ناظمِ مالیات (کامران علی)، ناظمِ اجتماعات (اسلام حسین)، نائب ناظم اجتماعات (کامران علی)، ماظم لائبریر ی(زاہد انور)، معاونین (عاطف علی، حسنات مصطفی، اسلام حسین، محمد ارشد نواز)، ناظمِ پروڈکشن(خرم شبیر)، نائب ناظمین پروڈکشن (محمد حسیب اور محمد علی)، ناظمِ دعوت (کامران اکرم)، نائب ناظم دعوت (محمد شفیق)، ناظمِ فورم (برکات مصطفی) اور نائب ناظم فورم (زین العابدین ارباب)۔ اجلاس کے اختتام سے قبل نوید اصغر نے نو منتخب اراکین کو بتایا کہ ان تقرریوں اعلان توثیق کے بعد ورکرز کنونشن میں امیرِ تحریک منہاج القرآن یورپ علامہ حسن میر قادری کریں گے ۔

تحریک منہاج القرآن سپین بارسلونا کے ورکرز کنونشن میں علامہ حسن میر قادری نوجوانوں کی نئی تنظیم کی منظوری دی اور اس کا باقاعدہ اعلان کیا ۔

علامہ حسن میر قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے نومنتخب اراکین ِ یوتھ لیگ کو مبارک باد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی ۔