02 اکتوبر بروز ہفتہ سمندری عجائب گھر بارسلونا (Museu Maritim, Barcelona) میں منہاج القرآن یوتھ لیگ سپین کی طرف سے پہلی عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا اس عظیم محفل کے مہمان خصوصی معروف نعت خواں محمد میلاد رضا قادری (گلاسگو،برطانیہ) تھے۔ اس عظیم محفل میں نقابت کے فرائض عرفان رضا (بادالونا، سپین) اور چن نصیب (میلان، اٹلی) نے سر انجام دیے۔

اس روحانی محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ڈنمارک سے آئے ہوئے قاری ظہیر احمد قادری (منہاجین) نے کیا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعدمنہاج نعت کونسل سپین نے حضور اکرم ﷺکی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ جس پر حاضرین محفل نعرے لگا کر آقائے دو جہاں ﷺ کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے رہے۔

چن نصیب جو کہ اٹلی سے آئے ہوئے تھے انہوں نے منہاج یوتھ لیگ سپین کو اس عظیم محفل کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اورانہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات اور تحریک منہاج القرآن کا مقصد عوام الناس کو بتایا اور بالخصوص نوجوانوں  کواس عظیم تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

اس کے بعد منہاج نعت کونسل ڈنمارک کے قاری ظہیر احمد قادری نے آقائے دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔
آخر میں مشہور و معروف نعت خواں محمد میلاد رضا قادری نے بہت خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی اور محفل کو چار چاند لگا دیے ۔ انکی نعتوں پر حاضرین نے جھوم جھوم کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔

کامیاب محفل کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سرپرست محمد نواز کیانی، امیر تحریک علامہ عبد الرشید شریفی، صدر حاجی مظہر حسین، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، صدر مجلس شوریٰ حاجی ارشدمحمود ، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری اور دیگر عہدیداران نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر محمد عتیق اور جنرل سیکریٹری احسن جاوید خان کو مبارک باد دی ۔

محفل کے اختتام پر شرکاء کے لئے تبرک کا انتظام بھی کیا گیا۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo


مزید تصاویر
رپورٹ : محمد عتیق قادری (صدر منہاج یوتھ لیگ، سپین)