Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo7نومبر بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یورپین قائدین کے دورہ بارسلونا کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم نو کی گئی ، منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم نو میں صدر کی ذمہ داری احسن جاوید خان ، سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری خرم شبیر اور ناظم مالیات کی ذمہ داری بلال یوسف مصطفوی کو سونپی گئی ہے ، دیگر ذمہ داران میں اسلام حسین (نائب صدر)، حسنات مصطفی (جوائنٹ سیکریٹری)، عتیق قادری (ناظم نشرو اشاعت) اور محمد آصف قادری ( ناظم دعوت) شامل ہیں ۔

تنطیم نو سے قبل منہاج یوتھ لیگ سپین کی تربیتی نشست میں علامہ حسن میر قادری اور چوہدری اعجاز احمد وڑائچ نے نوجوانوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پیغام امن کو ہر نوجوان تک پہنچانے کے لیے دعوت کا موثر طریقہ کار سمجھایا اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالمی قیام امن کے لیے کی گئی عملی کوششوں کے بارے بتایا ۔

تنظیم نو کے بعد منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ، سیکریٹری جنرل بلال اپل اور امیر تحریک منہاج القرآن سپین علامہ عبد الرشید شریفی ، صدر منہاج القرآن سپین مرزا محمد اکرم بیگ اور صدر مجلس شوریٰ حاجی ارشد محمود نے نو منتخب ٹیم کو مبارک باد دی اور ان کو آئندہ 2سال کے اھداف بتائے ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

فُل سائز تصاویر