منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیر اہتمام 3دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نوجوانوں کے لیے خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے ایگزیکٹو ممبران اور ان کی دعوت پر بارسلونا بھر سے16تا 30سال کی عمر کے پاکستانی نوجوانوں نے شرکت کی ۔نشست میں شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور استاذ العلماء علامہ صفدر مجید قادری (امیر منہاج القرآن لوگرونیو)نے خصوصی خطاب کیا اور نوجوانوں کے سوالات کے جواب دیے۔

تربیتی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت منہاج یوتھ لیگ بادالونا کے حافظ جبران اعظم کیانی نے حاصل کی، منہاج یوتھ لیگ بارسلونا کے حافظ محمد عاطف نے نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبت امام حسین رضی اللہ عنہ پیش کی جبکہ نقابت کے فرائض منہاج یوتھ لیگ بارسلونا کے حافظ محمد عمران نے سر انجام دیے ۔

نشست کے مہمان خصوصی علامہ صفدر مجید قادری نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو قرآن و احادیث کی روشنی میں زندگی گزارنے کا طریقہ بتایا ، انہوں نے نوجوانوں کو حسینی کردار اپنانے اور پاکیزہ زندگی گزارنے کی تلقین کی تاکہ ہمارا کردار از خود تبلیغ اسلام کا ذریعہ بن جائے ۔ انہوں نے نوجوانوں کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے اور اپنے زمانہ طالبعلمی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ یادگار لمحات کا تذکرہ بھی کیا ۔

منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر احسن جاوید خان نے تمام نوجوانوں اور علامہ صفدر مجید قادری کا شکریہ اداء کیا ۔علامہ صاحب نے خصوصی دعا کروائی اوریہ تربیت نشست اختتام پذیر ہوئی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo