بارسلونا(سپین) میں عید الاضحی کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام Museu Maritim کے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہو گا جس میں نمازِ عید کی 2جماعتوں کا انتظام کیا گیا ہے پہلی جماعت 8:30بجے جبکہ دوسری جماعت 9:15بجے ہو گی ۔گزشتہ سالوں کی طرح اس اجتماع میں مقامی اور علاقائی حکومت کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے اور مسلمانوں کو ان کے عظیم تہوار پر مبارک باد دیں گے ۔

نمازِ عید کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے گزشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن میں انتظامی کمیٹی، سیکورٹی کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی وغیرہ شامل ہیں ۔

نمازِعید کی ادائیگی کے لیے بیرون بارسلونا سے آنے والے افراد سمندری عجائب گھر (موزے اُو ماری تیم) میں پہنچنے کے لیے میٹرو لائن 3استعمال کریں اور Drassanesکے اسٹاپ پر اتریں ۔

میوزیم کے علاوہ منہاج اسلامک سنٹر میں بھی نماز عید کی 3جماعتیں ہونگی جہاں پہلی 8:15بجے، دوسری 9:00بجے اور تیسری 9:30بجے ہو گی۔

21اکتوبر 2011ء ، بروز جمعرات منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں Open Door Sessionکی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت کاتالونیا(سپین) کے ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور محترم Xavier Puigdollersنے کی جبکہ بلدیہ بادالوناکی نمائندگی کوارڈینیٹر برائے شہری امورNoemiنے کی ۔ تقریب میں مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان، پاکستانی سماجی تنظیمات کے نمائندگان اور مقامی ہسپانوی و پاکستانی کیمونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ان میں بلدیہ بادالونا کے سابق انچارج برائے شہری امور Josep Pera، بلدیہ بادالونا میں سوشلسٹ پارٹی کے ترجمان Josep Duran، سوشلسٹ پارٹی کے Josep Maria Sala، بلدیہ بادالونا سے David Torrents، سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین محمد نوازکیانی، صدر محمد اکرم بیگ، نائب صدر محمد ظل حسن قادری، صدر اوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، بابائے صحافت جاوید مغل، چیف ایڈیٹر ڈیلی میزبان حافظ عبد الرزاق صادق، پاک نیوز کے بیورو چیف سید رضوان کاظمی، معروف صحافی ظفر اقبال حسن، معروف سماجی کارکن عمیر ڈار، ایاز عباسی اور دیگر شامل تھے۔ نقابت کے فرائض منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے سر انجام دیے۔منہاج القرآن بادالونا کے صدر مرزا نواز جرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انھیں پھول پیش کیے ۔


تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے کیا جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ بادالونا کے حافظ محمد جبران اعظم کیانی نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ۔ محمد اقبال چوہدری نے بتایا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں بین المذاہب تعلقات کے فروغ کے لیے کام جاری ہے ، انہوں نے خصوصی طور پر گزشتہ دنوں لندن (برطانیہ) میں ہونے والی عالمی امن کانفرنس کا تذکرہ کیا جس میں 12000افراد نے شرکت کی ۔

بلدیہ بادالونا کی نمائندگہ Noemi، سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے Jose Maria Sala، اورسابقہ انچارج برائے شہری امور بلدیہ بادالونا Josep Peraنے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کو اوپن ڈور سیشن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں شرکت کر کے انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد سے ہمیں ایک دوسرے کے بارے درست معلومات بھی ملتی ہے اور غلط فہمیوں کا ازالہ بھی ہوتا ہے ۔ 

صدرِ تقریب کاتالونیا کے ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور Xavier Puigdollersنے کہا کہ موجودہ ذمہ داری پر فائز ہونے کے بعد وہ اس نوعیت کی پہلی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں اور ان کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بین المذاہب ہم آہنگی کے کام کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کاتالونیا کے تمام شہریوں کی مذہبی آزادی کے حقوق پر یقین رکھتی ہے اور سلسلے میں وہ اپنا کردار اداء کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم مختلف عقیدوں کے حامل ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ باہمی احترام و محبت کے رشتے کے ساتھ رہ سکتے ہیں ۔ 

پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کی تواضع کا انتظام کیا گیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی تنظیم نے بادالونا تنظیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo



منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام تحریک منہاج القرآن کے 30ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں خصوصی تقریب 17اکتوبر 2011 بروز سوموار شام 5:45پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہو گی جس کی صدارت محمد نواز کیانی (سرپرست تحریک منہاج القرآن سپین) کریں گے اور مہمان خصوصی علامہ عبد الرشید شریفی(امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا) ہونگے ۔ 

تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے وابستگان، رفقاء، ممبرانِ مجلس شوریٰ، منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان، منہاج ویمن لیگ سپین کی خواتین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین بارسلونا شرکت کریں گے ۔ 

یاد رہے کہ تحریک منہاج القرآن کا قیام17اکتوبر 1981بمطابق 7ذوالحجہ 1400ہجری عمل میں آیا اور 30سال کی قلیل مدت میں یہ تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تجدید و احیائے دین ، ترویج و اقامتِ اسلام ، اخوت و بھائی چارہ اورقیامِ امن عالم کا پیغام لے کر دنیا کے تمام براعظموں میں پھیل چکی ہے ۔


منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر انتظام 24ستمبر بروز ہفتہ کو ہونے والی عالمی امن کانفرنس Peace for Humanityمنہاج ٹی وی اورکیو ٹی وی کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست دکھائی جائے گی ۔

اس موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں بھی اس تاریخی کانفرنس کو براہ راست دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے جس کا آغاز سپین کے وقت کے مطابق صبح 12بجے سے ہوگا ۔


بارسلونا اور سپین بھر میں عید الفطر 30اگست بروز منگل کو منائی جائے گی اس بات کا اعلان سپین کی تمام بڑی اسلامی تنظیمات اورفیڈریشنز نے کیا ہے جن میں Ucide, Feme، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور دیگر شامل ہیں ۔ سپین کی مسلمان تنظیمات کی طرف سے یہ اعلان سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے پر کیا گیا ہے ۔

بارسلونا شہر میں عید الفطر کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر انتظامRambla Ravalپر واقع اسپورٹس ہال Can Ricartمیں منعقد ہو گا جس میں تین جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے، پہلی 8:30بجے، دوسری 9:15بجے اور تیسری 10بجے ۔

بادالونا میں بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام نماز عید کا مرکزی اجتماع C / Simancasمیں واقع Plaza Isla Camerunمیں 9بجے منعقد ہو گا ،عید کی جماعت 9:30بجے ہو گی ۔

More Articles ...