بارسلونا (سپین) میں عید الفطر کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر انتظام اسپورٹس ہال Can Ricartمیں منعقد ہو گا، جہاں تین جماعتوں کا اہتمام کیا جائے گا جن میں ہزاروں فرزندانِ اسلام نماز عید اداء کریں گے ۔ اسپورٹس ہال میں پہلی جماعت صبح 8:30پر، دوسری جماعت 9:15پر اور تیسری جماعت 10:00بجے اداء کی جائے گی۔

اسپورٹس ہال کے علاوہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں بھی نماز عید کی 3جماعتیں ہونگی، پہلی 8:15بجے، دوسری 9:00بجے اور تیسری 9:45بجے ۔

منہاج القرآن انتظامیہ کی طرف سے تمام نمازیوں کے لیے گزارش کی گئی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور نماز کے لیے گھر سے باوضوآئیں ۔

عید کی حتمی تاریخ معلوم کرنے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ویب سائٹ اور فیس بک دیکھتے رہیں یا منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کریں 934433295

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام اسلامی جمہوریہ پاکستان کے64ویں یوم آزادی کی تقریب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 14اگست بروز اتوار کو شام 5بجے منعقد ہو گی ۔ پروگرام تلاوت قرآن کریم، نعت رسول مقبولﷺ، قومی ترانہ اور تقاریر پر مشتمل ہو گی جب کہ اختتام پر شرکاء کے لیے افطاری پارٹی کا انتظام کیا جائے گا ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے بارسلونا ، سپین کے تمام محب وطن پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت عام ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین گزشتہ 16سال سے بارسلونا میں تسلسل کے ساتھ جشن آزادی پاکستان کے پروگرام کا انعقاد کرتی ہے جس میں بارسلونا اور گرد و نواح سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شرکت کرتے ہیں اور وطن سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہیں ۔


22مئی بروز اتوار شام 7:15بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہو گی جس میں سرکارِ دوعالم ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔ محفل میں جامعۃ الازہر اورمنہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل علامہ صادق قریشی شان اولیاء کے موضوع پر خطاب کریں گے ۔منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ کی طرف سے تمام لوگوں کو اس موقع سے مستفیض ہونے کی دعوت ہے ۔ 22مئی کو دن 3بجے خواتین کی 15روزہ محفل میں بھی موئے مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔

بارسلونا ، سپین میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کا مرکزی پروگرام 20فروری بروز اتوار دن 4بجے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال El Ravalمیں منعقد ہو گا جو کہ C / Sant Pauاور Rambla del Ravalکے سنگم پر واقع ہے ۔

منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ نے پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ، کانفرنس آغاز 4بجے اور اختتام 8بجے ہو گا ، تلاوت قرآن کریم کے بعد منہاج نعت کونسل کے نوجوان اور بارسلونا کے معروف نعت خوانان بارگاہ مصطفوی ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے ،علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا) میلاد النبی ﷺ کے موضوع پر خصوصی خطاب کریں گے جب کہ آخری حصہ میں قرعہ اندازی کے ذریعے 2عمرہ کوپن بھی دیے جائیں گے ۔ تقریب کے اختتام پر میلاد لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا ۔



منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 5فروری بروز ہفتہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گا، اجلاس میں بارسلونا میں 20فروری کو ہونے والی میلاد النبی ﷺ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی اور آئندہ سہہ ماہی کے لیے تنظیمی و دعوتی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی جائے گی اسکے علاوہ طرطوسہ اور اسپتالیت میں تنظیمی نیٹ ورک کے قیام کے بارے بھی مشاورت کی جائے گی ۔ اجلاس کی صدارت حاجی ارشد محمود(صدر مجلس شوریٰ) کریں گے اور اس میں منہاج القرآن بارسلونا کی مرکزی و علاقائی تنظیمات و فورمز کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔

More Articles ...