Pulsa para ver la imagen a tamaño completoجرمنی کے خوبصورت شہراور یورپ کے ٹریڈ میٹروپول سنٹر فرینکفرٹ میں ہر سال مختلف انٹر نیشنل فیئر ز کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بُک فیئر کاایک اپنا مقام ہے۔اس بُک نمائش میلے میں پوری دنیا سے بہت سے ممالک حصہ لیتے ہیں اس میں سپورٹس، ادب، سائنس ، مذہب اور بہت سے موضوعات پر کتابیں پیش کی جاتی ہیں علاوہ ازیں ان کے بے تحاشہ اشاعتی ادارے اپنے کاروبار اور صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہیں۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoاس دفعہ اس انٹرنیشنل نمائش میں 106ممالک کے 7000سے زائد اسٹال موجود تھے اور اعداد و شمار کے مطابق اس مرتبہ 2لاکھ 80ہزار لوگوں نے وزٹ کیا اور اس سلسلے میں جرمنی کے علاوہ دنیا بھر میں 3200کے قریب TVپروگرام کیے گئے ۔ پاکستان سے National Book Foundationبھی مختلف اشاعتی اداروں کے ہمراہ ہر سال حصہ لیتی ہے لیکن امسال اس کی نمائندگی نہیں تھی البتہ لاہور سے قدرت اللہ اور تاج کمپنی قرآن پاک کے نسخہ جات اور دیگر مذہبی کتب کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے ۔ نمائش کے ہال نمبر 8میں سٹال نمبر 908پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے سٹال لگایا گیا جس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مختلف تصانیف پیش کی گئیں جن میں عرفان القرآن (The Glorious Quran) ، امام بخاریؒ ، امام ابو حنیفہؒ ، Peace, Intergration and Humanrights، دہشتگردی کے خلاف فتویٰ (انگریزی اور اردو) آنے والوں کی توجہ کا مرکز رہے جن میں یورپ اور دنیا بھر سے آئے ہوئے سکالرز اور پروفیسرز بھی شامل تھے جنہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف کا دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ پوری دنیاان سے فائدہ اٹھا سکے ۔ یہ نمائش 12اکتوبر سے 16اکتوبر تک تھی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اسٹال اوراس سے متعلقہ تمام امور کی نگرانی اور سروس منہاج یورپین کونسل کے نائب صدر شبیر احمد کھوکھر (فرینک فرٹ) اور منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے ترجمان شاہد مرسلین نے کی جن کی ٹیم میں طیب رحمان، محمد یوسف، عبد الوہاب، عرفان محمود، مقصود اکرام، وقاص رحمان، آکاش احمد، ڈاکٹر محمد نواز، یاسر احمد، ذیشان احمد اور فیصل مشہدی شامل تھے جنہوں نے محنت اور تندہی سے تمام امور سر انجام دیے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo


Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_4053.jpg

IMG_4022.jpg

IMG_4055.jpg